🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
کتاب الشتی

نماز میں سرکار صلی اللہ علیہ و سلم کا خیال آنے اور میلا دو معراج کے بارے میں ایک سوال

🔖 SF-481 👤 فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی 👁️ 123 21 Aug 2026 ⏱️ 4 منٹ مطالعہ
المستفتی صدیق احمد محمد شبراتی · از فورمین اسٹیس کیمور فیکٹری ضلع جبلپور
❓
سوال

قبلہ مولا نا صاحب قبلہ السلام علیکم

 بعد سلام کے عرض خدمت ہے کہ ہمارے محلے میں ایک آدمی ہے۔ وہ یہ کہتا ہے کہ میلاد کرنے یا سننے میں کیا فائدہ ہے، اور یہ لکھتا ہے کہ اگر نماز میں حضور  صلی اللہ علیہ و  سلم   کا خیال آجائے تو نماز نہیں ہوگی ۔ کیا اس کا کہنا درست ہے شرعی حکم سے مطلع فرمائیے ۔ عین نوازش ہوگی۔
اور اسی شخص کا یہ بھی کہنا ہے کہ سرکار مدینہ صلی اللہ علیہ و  سلم   کو معراج جسمانی نہیں روحانی ہوئی ہے، کیا یہ درست ہے؟ شرعی حکم سے آگاہ کیجئے۔
ایک مرید کے مکان میں ان کے پیر صاحب تشریف لائے۔ میں وہاں پر موجود تھا تو میں نے کہا کہ پیر صاحب نماز کے لیے وضو بنا لیجیے۔ وضو بنا کر پیر صاحب نماز پڑھنے لگے اور ان کے مرید جو وہاں پر موجود تھے ان سے پیر صاحب نے یہ بھی نہیں کہا کہ آپ بھی ہمارے ساتھ نماز پڑھیے۔ تو ایسے پیر صاحب کے واسطے کیا حکم ہے؟ غلطی معاف۔ فقط

✅
جواب

الجواب بعون الملك الوهـــاب

میلاد شریف کرنے سے بے  شمار فائدے ہیں ، خدائے تعالیٰ کی حمد وثنا ہوتی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم  پر درود و سلام پڑھا جاتا ہے، اعمال خیر کی ترغیب دی جاتی ہے، برے کاموں سے نفرت دلائی جاتی ہے، حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم   کی سیرت طیبہ بیان کی جاتی ہے۔ غرض کہ میلاد شریف کی ایک ایک ادا میں بے شمار دینی و دنیاوی فائدے ہیں جن کا انکار وہی کر سکتا ہے جس کے دل میں ایمان و محبت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  کی دولت نہ ہو۔
اسی طرح یہ کہنا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم   کا خیال نماز میں آجانے سے نماز نہ ہوگی گمراہی اور بددینی ہے۔ ہم نماز میں اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم   کو سلام کرتے ہیں ”السَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ“   اور درود پاک پڑھتے ہیں۔ پھر یہ کہنا حضور کا خیال نماز میں آجانے سے نماز نہیں ہوتی کس قدر جہالت ہے۔ اس سے سوال کیا جائے کہ نماز میں ”السَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ“  پڑھتے ہو یا نہیں اگر نہیں پڑھتے تو نماز مکمل نہیں ہوتی اور اگر پڑھتے ہو تو نماز میں حضور کا خیال آیا یا نہیں۔

ایسے ہی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے معراج جسمانی کا انکار کرنا گمراہی ہے۔ ایسے ہی لوگوں کے بارے میں حدیث میں آیا ہے: ”ایاکم و ایاهم لایضلونکم ولا یفتنونکم“ (صحیح مسلم ،ج 1،ص 12،داراحیاء التراث العربی ،بیروت)  ان سے دور رہو ان کو اپنے سے دور رکھو کہ کہیں تمہیں گمراہ نہ کر دیں، کہیں وہ تمہیں فتنہ میں نہ ڈال دیں۔
اگر اس شخص نے یہ کلمات شنیعہ بر بنائے وہا بیت کہے ہیں تو اس پر تو بہ و تجدید ایمان اور اگر بیوی رکھتا ہے تو تجدید نکاح بھی ضروری ہے۔ ورنہ صرف تو بہ کرے اور اللہ کے رسول کی محبت دل میں پیدا کرے۔
اگر پیر صاحب نے اس وقت مرید سے نماز پڑھنے کو نہ کہا تو پیر صاحب پر کچھ گناہ نہیں۔ البتہ مرید کے بے نمازی رہنے سے راضی رہتے ہیں تو ایسے پیر سے مرید ہونا جائز نہیں وہ تو بہ کرے اور مریدوں کو نماز پڑھنے کی ہدایت کرے۔ فقط

والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم

کتبہ
محمد عبد الحلیم رضوی اشرفی جامعہ عربیہ اسلامیہ ناگپور
تاریخ  ۱۰   ؍شعبان المعظم ۱۳۹۲ ھ 
⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ حلیمیہ
صفحہ353
مفتی فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی
نمبر SF-481

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفمتفرقات
موضوعکتاب الشتی
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅