کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین ان مسئلے کے جواب میں :
مسجد کے حدود میں اگر قبریں ہوں اور مسجد توسیع چاہتی ہو تو کیا شکل اختیار کی جائے، قبروں کو پاٹ کر اور فرش بنا کر مسجد میں شامل کر سکتے ہیں ؟
الجواب بعون الملك الوهـــاب
قبر کو مسجد میں شامل کرنا ہرگز جائز نہیں قبروں کے چاروں طرف دیوار یاستون اٹھا کر اس پر اس طرح چھت ڈالیں کہ چھت قبر سے متصل نہ ہو، اس طرح مسجد کی توسیع ہو سکتی ہے، قبروں کو پاٹ کر ان پر مسجد بنانا حرام و گناہ ہے۔
والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔