کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین حسب ذیل مسئلہ میں :
مسلمانوں کی قبرستان کے لیے ایک قطعہ زمین خریدنا چاہتے ہیں جس میں پاخانہ کے غلیظات ڈالنے کے گڑھے ہیں۔ اب وہ غلیظات ڈالنا بند کیے تقریباً بیس سال کا عرصہ ہوا جارہا ہے، ہر سال بارش اور دھوپ کی شدت سے مذکور گڑھے پاک وصاف ہو گئے ہیں۔ آیا یہ زمین قبرستان کے لیے درست ہے یا نہیں؟ برائے کرم جواب بحوالہ کتب جلد مطلع فرمائیں عین نوازش ہوگی ۔ فقط
الجواب بعون الملك الوهــــــــــــاب
نجاست زمین سوکھ جانے اور اس کا اثر چلے جانے یا پانی سے دھل جانے کے بعد زمین پاک ہو جاتی ہے۔ عالمگیری میں ہے: الْأَرْضُ تَطْهُرُ بِالْيُبْسِ وَذَهَابِ الْأَثَرِ (الفتاوى الهندية، ج1، ص 44، كتاب الطهارة ، الباب فی النجاسة، فصل فی تطهير الانجاس) اسی عالمگیری میں ہے: وَلَا فَرْقَ بَيْنَ الْجَفَافِ بِالشَّمْسِ وَالنَّارِ وَالرِّيحِ وَالظِّلِّ. كَذَا فِي الْبَحْرِ الرَّائِقِ (الفتاوى الهندية، ج1، ص 44، كتاب الطهارة ، الباب فی النجاسة، فصل فی تطهير الانجاس) کوئی فرق نہیں کہ سورج کی روشنی سے سوکھے یا آگ سے یا ہوا سے یا سائے سے۔ ایسی پاک زمین قبرستان بن سکتی ہے۔ کذا في الكتب العامة۔ فقط
والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔