کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں :
(۳) کسی قبرستان میں نیلے درخت کانٹے دار ہوں اور لوگوں کے چلنے میں کانٹوں کے سبب تکلیف ہوتی ہو تو ان نیلے درختوں کو بالکل کاٹ کر وہاں پر نیم یا دوسرے اچھے درخت اگانا شریعت کی رو سے جائز ہے یا ناجائز؟ کانٹے دار نیلے درختوں کو قبرستان سے کاٹ کر نیست و نابود کرنا جائز ہے یا نہیں؟ پھر ان درختوں کو بیچ کر ان کی رقم کو قبرستان کے کاموں میں صرف کرنا جائز ہے یا نہیں؟ تفصیلاً جواب تحریر فرما کر ہمیں شکریہ کا موقع دیں۔ بینو او تو جروا
الجواب بعون الملك الوهـــاب
(۳) ایسے کانٹے دار درخت کو کاٹ سکتے ہیں۔ شرعاً کوئی قباحت نہیں پھر اس درخت کو بیچ کر اس کی رقم قبرستان ہی میں صرف کی جائے۔
والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔