کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ قبرستان میں میت کو دفن کرنے کے بعد فاتحہ پڑھتے ہیں پھر لوگ قبرستان سے باہر آ کر قبرستان کی طرف منہ کر کے دوبارہ فاتحہ پڑھتے ہیں ،لوگوں کا کہنا ہے کہ چالیس قدم قبرستان سے باہر آ کر فاتحہ پڑھنا چاہیے کیا یہ صحیح ہے؟
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم
فاتحہ پڑھنے کے لیے کوئی میعاد و مقدار نہیں ہے جب بھی وقت فراہم ہو فاتحہ و ایصال ثواب کر سکتا ہے، لوگوں کی چالیس قدم کی تاخیر بے اصل و بلا وجہ ہے اس لیے اس رسم کو بند کرنا چاہیے۔
اعلیٰ حضرت محدث بریلوی رضی عنہ ربہ القوی تحریر فرماتے ہیں: "دعا مانگنا ہر وقت جائز ہے اورچالیس قدم کی خصوصیت بلا وجہ" اھ (فتاوی رضویہ ج ۴ ص ۱۶۳) واللہ تعالیٰ اعلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔