🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
میت اور فاتحہ کے کھانے کا بیان

تیجہ میں کھانا ، چنا، بتاشہ وغیرہ شیرنی کی نیت سے کھانا

🔖 SF-492 👁️ 79 31 Aug 2026 ⏱️ 2 منٹ مطالعہ
المستفتی الحاج محمد اسمعیل · از مقام اند ولی ضلع بستی
❓
سوال

کیا فرماتے ہیں علمائے دین وملت مندرجہ ذیل مسائل میں کہ

(1) تیجہ کے دن گھر والوں کو اور دیگر مسلمانوں کو تیجہ کا کھانا اور چنا، بتاشہ وغیرہ شیرینی کی نیت سے کھانا کیسا ہے؟ بینوا توجروا۔

✅
جواب

بسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

الجواب (1) میت کے گھر والوں اور دیگر مسلمانوں کا میت کے ایصال ثواب کے لیے پکا ہوا کھانا کھانا جائز و درست ہے کہ یہ صدقہ نافلہ ہے صدقہ واجبہ نہیں مگر اس کے لیے شادیوں کی طرح دھوم دھام اور نوید اور دعوت کا اہتمام نا جائز و بدعت قبیحہ ہے۔ ردالمحتار میں ہے: ”وَيُكْرَهُ اتِّخَاذُ الضِّيَافَةِ مِنْ الطَّعَامِ مِنْ أَهْلِ الْمَيِّتِ لِأَنَّهُ شُرِعَ فِي السُّرُورِ لَا فِي الشُّرُورِ، وَهِيَ بِدْعَةٌ مُسْتَقْبَحَةٌ۔“اھ  (رد المحتار - ابن عابدين، ج 7، ص 246، كتاب الوصايا، دار الفكر، بيروت - لبنان) اگر شادیوں کی طرح دھوم دھام نہ ہو بلکہ سادہ طریقے پر ایصال ثواب کے لیے کھانا کھلایا جائے تو امیر غریب سب کو کھانا جائز ہے۔

رہا تیجہ کا چنا اور بتاشہ تو ہمارے یہاں کا عرف و رواج یہ ہے کہ یہ خاص مساکین کے لیے نہیں ہوتے بلکہ محض ایصال ثواب کی غرض سے عام حاضرین پر تقسیم کے لیے ہوتے ہیں اور اسی نیت سے منگائے جاتے ہیں اس لیے گھر کے افراداور دیگر اغنیاء وغیرہ کا لیناجائز ہے ایساہی فتاوی رضویہ ج 4 ص 138 پر ہے۔ والله تعالی اعلم

الجواب صحیح محمد نظام الدین رضوی برکاتی
الجواب صحیح محمد ابرار احمد امجدی برکاتی
کتبہ
محمد معراج احمد مصباحی قادری
تاریخ ۸؍رجب المرجب ۱۴۲۸ھ
⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ مرکز تربیت افتاء [MT]
جلد1
صفحہ380
نمبر SF-492

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفمتفرقات
موضوعمیت اور فاتحہ کے کھانے کا بیان
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅