کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین صورت مسئولہ میں :
زید نے اپنا مکان ہندہ کو کرایہ پر دیا۔ کچھ عرصہ کے بعد ہندہ نے کرایہ دینا بند کر دیا تو زید نے کرایہ کا دعویٰ کر دیا۔ ہندہ نے دو جھوٹے گواہ پیش کیسے کہ یہ میرا ذاتی مکان ہے۔ مجسٹریٹ نے ہندہ کی موافقت میں فیصلہ کر دیا۔ بعدہ ہندہ نے اسی مکان کو مسجد میں وقف کر دیا مسجد کے لیے عند الشرع اس مکان کا لینا جائز ہے یا نہیں؟ بینوا وتوجروا
الجواب بعون الملك الوهـــاب
صورت مسئولہ میں وہ مکان شرعاً ہندہ کا نہیں اس لیے نہ اسے اس مکان کو مسجد میں وقف کرنے کا اختیار ہے اور نہ ایسا مکان مسجد میں لیا جا سکتا ہے بلکہ ہندہ پر واجب ہے کہ مکان مالکِ مکان کو واپس کر دے ہاں اگر زید مالکِ مکان اس مکان کو مسجد پر وقف کر دے تو یہ وقف صحیح ہو جائے گا۔ فقط
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔