کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین ان مسئلے کے جواب میں :
اگر قعدہ اولیٰ قصداً ترک کر دیا گیا تو نماز واجب الاعادہ ہوگی یا نہیں ۔ قصداً ترکِ واجب پر نماز کا کیا حکم ہے؟
الجواب بعون الملك الوهـــاب
قعدہ اولیٰ واجب ہے اور ترکِ واجب سہواً ہو تو سجدۂ سہو واجب ہے۔ اور اگر قصداً واجب کو ترک کر دیا تو سجدۂ سہو کافی نہیں ۔ بلکہ نماز کا دہرانا ہی واجب ہے۔ فتاویٰ عالمگیری میں ہے: "وَظَاهِرُ كَلَامِ الْجَمِّ الْغَفِيرِ أَنَّهُ لَا يَجِبُ السُّجُودُ فِي الْعَمْدِ وَإِنَّمَا تَجِبُ الْإِعَادَةُ جَبْرًا لِنُقْصَانِهِ" (الفتاوى الهندية ، ج:1، ص:166، الباب الثاني عشر في سجود السهو)
والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔