🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
کتاب الصلاۃ

قریب مسجد ہوتے ہوئے الگ جماعت کرنا کیسا ؟

🔖 SF-359 👤 فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی 👁️ 109 10 Aug 2026 ⏱️ 2 منٹ مطالعہ
المستفتی خادم محمد ابراہیم اشرفی · از ناسک · تاریخ ۱۴؍ جولائی ۱۹۷۲ء   بروز جمعہ
❓
सवाल

قبلہ و کعبہ بزرگ محترم صاحب جامعہ عربیہ ناگپور السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ

پیرو مرشد نے ایسی جگہ نماز پڑھائی جہاں سے مسجد بالکل ہی قریب ہے۔ ایسی صورت میں علیحدہ نماز با جماعت پڑھی جاسکتی ہے جب کہ مسجد صرف ۵؍ منٹ کے فاصلے پر ہے؟ اذان صاف سنائی دیتی ہے۔ نماز پیر و مرشد نے اس مکان میں پڑھائی جہاں اوپر والے حصہ میں کلب یعنی جو ا چلتا ہے۔ لہذا دوسرے مالے (Floor) پر پیرو مرشد کی اور مقتدین کی نماز با جماعت صحیح ہو سکتی ہے؟ نیچے کے حصے میں مالک مکان کا ہوٹل اور سٹے کا کاروبار چلتا ہے۔

✅
जवाब

الجواب بعون الملك الوهــــــــــــاب

نماز تو ہو جائے گی لیکن قریب کی مسجد ہوتے ہوئے بلا وجہ شرعی دوسری جماعت اتنی لمبی چوڑی ایسی جگہ کرنا جس کے نیچے اوپر حرام کاری کا اڈا ہو کسی طرح مناسب نہیں ۔ ہاں اگر امام بد مذہب ہے یا اس میں اور کوئی شرعی خرابی ہو جس سے نماز فاسد یا مکروہ تحریمی ہوتی ہو تو علیحدہ جماعت ہو سکتی ہے لیکن پھر بھی ایسی جگہ سے اجتناب چاہیے۔ حدیث شریف میں ہے: "اتَّقُوا مَوَاضِعَ التُّهَمِ"  (کشف الخفاء، ج 1، ص 53۔  الحدیث  88) تہمت کی جگہ سے بچو۔ اور اگر کوئی عذر شرعی نہ ہو تو مسجد میں حاضر ہو کر جماعت سے نماز پڑھنا واجب ہے۔

والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم

کتبہ
محمد عبد الحلیم رضوی اشرفی جامعہ عربیہ اسلامیہ ناگپور
تاریخ ۱۱؍ جمادی الاخرى۱۳۹۲ھ
⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ حلیمیہ
صفحہ112
مفتی فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی
نمبر SF-359

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب الصلاة
موضوعکتاب الصلاۃ
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅