کیا امام صاحب قوالیوں یا اس قسم کے دوسرے مشاغل میں شرکت فرما سکتے ہیں اور اگر وہ شرکت کرتے ہیں تو ان کے لیے شرعی حکم کیا ہے؟
الجواب بعون الملك الوهــــــاب
عموماً اس زمانے کی قوالیاں جس میں فساق و فجار کا مجمع ہوتا ہے، ایسی قوالیاں تو بالا تفاق حرام ہیں اور وہ قوالیاں جو شرائط کے ساتھ ہوں ان میں بھی علما کا اتفاق نہیں، بلکہ اختلاف ہے۔ اصح قول یہ ہے " لا هله حلال و لغیرہ حرام" اہل کے لیے حلال ہے اور نا اہل کے لیے حرام ہے۔ اہل کی تعریف بعض صوفیا نے یہ فرمائی ہے کہ سات روز کسی کو گرمی کے موسم میں بند کر کے رکھ دیا جائے ، ساتویں دن ایک طرف دستر خوان پر قسم قسم کے کھانے مختلف قسم کے فروٹ اور ٹھنڈا شربت ہو اور ایک طرف قوالی ، اب اسے نکالا جائے اگر کھانے پینے کی طرف طبیعت کا میلان ہے تو وہ نا اہل ہے اس کے لیے حرام ہے اور اگر قوالی کی طرف میلان ہے تو وہ اہل ہے اس کے لیے حلال ہے۔
والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔