قربانی کا چمڑا پیچا پھر اس کا پیسہ مدرسہ میں دیا تو حیلہ شرعی کے بغیر اسے مدرسہ کی ضروریات میں خرچ کرنا جائز ہے یا نہیں؟
قربانی کا چمڑا صدقہ کرنے کی نیت سے بیچا پھر اس کا پیسہ مدرسہ میں دیا تو اسے بغیر حیلہ شرعی کے مدرسہ کی ضروریات میں خرچ کرنا جائز ہے کہ قربانی کی کھال کا صدقہ کرنا واجب نہیں بلکہ افضل ہے اس لئے اس کو باقی رکھتے ہوئے اپنے کام میں لانا بھی جائز ہے مثلا نماز کے لئے مصلی بنائے یا مشکیزہ وغیرہ
جیسا کہ درمختار مع شامی جلد پنجم صفحہ ۲۰۹ میں ہے: " يتصدق بجلده او يعمل منه نحو غربال و جراب و قربة و سفرة و دلو . اهـ لیکن اگر اپنی ذات یا اہل و عیال پر خرچ کرنے کی نیت سے بیچا اور اس کے بعد مدرسہ میں دیا تو اس صورت میں بغیر حیلہ شرعی اس کا مدرسہ کی ضروریات میں صرف کرنا جائز نہیں کہ اب اس کا پیسہ صدقہ کرنا واجب ہے اور جس چیز کا صدقہ کرنا واجب ہے اس میں تملیک فقیر شرط ہے۔
کفایہ میں ہے: اذا تمولها بالبيع وجب التصدق كذا في ايضاح . والله تعالى اعلم.
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔