کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین ذیل کے مسئلے میں :
(۱) اگر کوئی شخص اپنی بیوی کی حقیقی بہن کے ساتھ بری نیت سے دست درازی کی ، تو کیا ایسی صورت میں اس شخص کا نکاح ٹوٹ جائے گا ؟
(۲) اگر عورت غلط کام دوسرے سے کرلے تو اس میں عورت کا نکاح ٹوٹ جاتا ہے یا نہیں؟ از روئے شریعت مسئلہ کا خلاصہ بتانے کی تکلیف گوارہ فرمائیں عین نوازش ہوگی ۔ فقط
الجواب بعون الملك الوهـــاب
(1) دست درازی سے مطلب یہ کہ اگر اس نے بیوی کی بہن سے زنا کیا تو اس نے حرام و گناہ کبیرہ کا ارتکاب کیا۔ فوراً تو بہ کرے، مگر اس سے اس کی بیوی کا نکاح نہیں ٹوٹے گا۔ اور اس کی بیوی اس پر حرام نہ ہوگی ۔ درمختار میں ہے:وَطِئَ أُخْتَ امْرَأَتِهِ لَا تَحْرُمُ عَلَيْهِ امْرَأَتُهُ.(الدر المختار،ص:180، کتاب النکاح، فصل في المحرمات)
(۲) اس صورت میں بھی نکاح نہیں ٹوٹے گا۔ مگر تو بہ ضروری ہے۔ فقط
والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔