نمازِ عصر و نمازِ عشا کی پہلی چار سنت غیرِ موکده کے پڑھنے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟
نماز عصر و نماز عشاء کی پہلی چار رکعت سنت پڑھنے کا طریقہ یہ ہے کہ پہلی رکعت میں سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ الخ تعوذ اور الحمد و سورة پڑھے، دوسری رکعت میں الحمد و سورة پڑھے، پھر التحیات کے بعد درود شریف بھی پڑھے پھر تیسری رکعت میں سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ الخ اور أَعُوذُ بِالله بھی پڑھے۔
درمختار میں: (ولا يصلي على النبي (ﷺ) في القعدة الاولى في الاربع قبل الظهر والجمعة وبعدها) (ولا يستفتح إذا قام إلى الثالثة منها) أشبهت الفريضة (وفي البواقي من ذوات الاربع يصلي على النبي) (ﷺ) (ويستفتح) ويتعوذ — الدر المختار شرح تنوير الأبصار وجامع البحار – علاء الدين الحصكفي (٩٢)والله تعالى أعلم.
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔