کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ تکبیر کہتے وقت مقتدی و امام کو بیٹھنا چاہیے اوریہ حوالہ کن کتب فقہ میں آیا ہے۔ بینوا توجروا۔
بہارِ شریعت میں عالمگیری کے حوالہ سے تحریر فرمایا: اقامت کے وقت کوئی شخص آیا تو اسے کھڑے ہو کر انتظار کرنا مکروه ہے۔ بلکہ بیٹھ جائے جب مکبّر حی علی الفلاح پر پہنچے اس وقت کھڑا ہو یہی حکم امام کیلئے ہے۔
تنویر الابصار میں ہے: (والقيام) لامام ومؤتم (حين قيل حي على الفلاح)... (إن كان الامام بقرب المحراب — (الدر المختار شرح تنوير الأبصار وجامع البحار – علاء الدين الحصكفي (٦٦)
ردالمحتار میں ہے: كَذَا فِي الْكَنْزِ وَنُورِ الْإِيضَاحِ وَالْإِصْلَاحِ وَالظَّهِيرِيَّةِ وَالْبَدَائِعِ وَغَيْرِهَا— قَالَ فِي الذَّخِيرَةِ: يَقُومُ الْإِمَامُ وَالْقَوْمُ إذَا قَالَ الْمُؤَذِّنُ حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ عِنْدَ عُلَمَائِنَا الثَّلَاثَةُ (حاشية ابن عابدين = رد المحتار ط الحلبي – ابن عابدين (١ / ٤٧٩)
عالمگیرى، جامع الرموز، مضمرات، طحطاوي على مراقی الفلاح، شامى على الدر، عمدة الرعایہ على شرح وقایہ، فتاوی رضویہ جلد دوم، بہار شریعت و غیره کتب فقہ میں تکبیر ہوتے وقت کھڑے ہو کر انتظار کرنے کو مکروه لکھا ہے۔ والله تعالیٰ و رسولہ الاعلیٰ اعلم ۔
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔