🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
کتاب المیراث

نواسہ، نواسی ، بیٹا اور بیٹی کا میراث میں حصہ کیا ہے؟

🔖 SF-518 👤 فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی 👁️ 80 15 Sep 2026 ⏱️ 3 منٹ مطالعہ
المستفتی ناچیز محمد مجیب خاں
❓
Question

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین ، قرآنی احکام سے آگاہ فرمائیں۔

(1) ماں باپ کی زندگی میں اگر شادی شدہ لڑکی کا انتقال ہو جائے تو اس کی اولاد کا یعنی نواسا،  نواسی کا جائداد میں کچھ حق ہے یا نہیں؟

(۲) لڑکی کا ماں باپ کی جائداد میں کیا حق آتا ہے اور لڑکے کا کیا حق آتا ہے؟

(۳) اگر بھائی اپنی سوتیلی بہن کا حق نہ دے تو اس کے لیے کیا حکم ہے؟

✅
Answer

الجواب بعون الملك الوهـــاب

(1) اگر ماں باپ کی دوسری اولاد زندہ ہے یا باپ دادا ( او پر تک ) یا ماں، دادی نانی ( او پر تک ) یا بھائی بھتیجا یا چچا یا چچا کے لڑکے میں سے کوئی بھی زندہ ہے تو نواسے نواسی کو نا نا یا نانی کی جائداد سے ترکہ نہ ملے گا۔

(۲) اگر ماں باپ میں سے کوئی مر جائے اور صرف ایک لڑکی چھوڑے تو اسے آدھا حصہ ملے گا۔ اور اگر دو لڑکیاں یا زائد ہوں تو تین میں سے دو حصہ ملے گا۔ یہ صورت اس وقت ہوگی جب لڑکا نہ ہو اور اگر لڑکی کے ساتھ لڑکا بھی ہو تو ایک لڑکے کو دولڑکی مان لیا جائے اس طرح ہر لڑکے کو دولڑکی کا حصہ دیا جائے۔

(۳) اگر سوتیلی بہن کو باپ کی جائداد سے شرعا تر کہ ملتا ہے اور بھائی نہیں دیتا ہے تو یہ بھائی کا ظلم ہے اور قرآن پاک پاک نے ظلم کرنے سے منع فرمایا ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ”وَ اللّٰهُ لَا یُحِبُّ الظّٰلِمِیْنَ“ ( آل عمران: 57) اور اللہ ظلم کرنے والے کو پسند نہیں فرماتا۔ حدیث شریف میں ہے:”الظُّلْمُ ظُلُمَاتٌ يَوْمَ القِيَامَةِ“(صحيح البخاري، ج 3، ص 129، كتاب المظالم، باب: الظلم ظلمات يوم القيامة، الحدیث : 2447)  ظلم قیامت کے دن تاریکی ہے۔ یعنی ظلم کرنے والا مصیبتوں میں گھرا ہو گا۔ قرآن نے دوسرے کا حق مار کر کھا جانے کو سختی سے منع کیا ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے :  ”وَ  لَا  تَاْكُلُوْۤا  اَمْوَالَهُمْ  اِلٰۤى  اَمْوَالِكُمْؕ-اِنَّهٗ  كَانَ  حُوْبًا  كَبِیْرًا“ (النساء:2) ان کے مالوں کو اپنے مالوں کے ساتھ ملا کر نہ کھاؤ بے شک یہ بہت بڑا گناہ ہے۔ فقط

والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم

کتبہ
محمد عبد الحلیم رضوی اشرفی جامعہ عربیہ اسلامیہ ناگپور
تاریخ ۱۰  ؍جمادی الآخرہ ۱۳۹۲ھ
⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ حلیمیہ
صفحہ320
مفتی فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی
نمبر SF-518

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب الفرائض
موضوعکتاب المیراث
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅