کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین ، قرآنی احکام سے آگاہ فرمائیں۔
(1) ماں باپ کی زندگی میں اگر شادی شدہ لڑکی کا انتقال ہو جائے تو اس کی اولاد کا یعنی نواسا، نواسی کا جائداد میں کچھ حق ہے یا نہیں؟
(۲) لڑکی کا ماں باپ کی جائداد میں کیا حق آتا ہے اور لڑکے کا کیا حق آتا ہے؟
(۳) اگر بھائی اپنی سوتیلی بہن کا حق نہ دے تو اس کے لیے کیا حکم ہے؟
الجواب بعون الملك الوهـــاب
(1) اگر ماں باپ کی دوسری اولاد زندہ ہے یا باپ دادا ( او پر تک ) یا ماں، دادی نانی ( او پر تک ) یا بھائی بھتیجا یا چچا یا چچا کے لڑکے میں سے کوئی بھی زندہ ہے تو نواسے نواسی کو نا نا یا نانی کی جائداد سے ترکہ نہ ملے گا۔
(۲) اگر ماں باپ میں سے کوئی مر جائے اور صرف ایک لڑکی چھوڑے تو اسے آدھا حصہ ملے گا۔ اور اگر دو لڑکیاں یا زائد ہوں تو تین میں سے دو حصہ ملے گا۔ یہ صورت اس وقت ہوگی جب لڑکا نہ ہو اور اگر لڑکی کے ساتھ لڑکا بھی ہو تو ایک لڑکے کو دولڑکی مان لیا جائے اس طرح ہر لڑکے کو دولڑکی کا حصہ دیا جائے۔
(۳) اگر سوتیلی بہن کو باپ کی جائداد سے شرعا تر کہ ملتا ہے اور بھائی نہیں دیتا ہے تو یہ بھائی کا ظلم ہے اور قرآن پاک پاک نے ظلم کرنے سے منع فرمایا ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ”وَ اللّٰهُ لَا یُحِبُّ الظّٰلِمِیْنَ“ ( آل عمران: 57) اور اللہ ظلم کرنے والے کو پسند نہیں فرماتا۔ حدیث شریف میں ہے:”الظُّلْمُ ظُلُمَاتٌ يَوْمَ القِيَامَةِ“(صحيح البخاري، ج 3، ص 129، كتاب المظالم، باب: الظلم ظلمات يوم القيامة، الحدیث : 2447) ظلم قیامت کے دن تاریکی ہے۔ یعنی ظلم کرنے والا مصیبتوں میں گھرا ہو گا۔ قرآن نے دوسرے کا حق مار کر کھا جانے کو سختی سے منع کیا ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے : ”وَ لَا تَاْكُلُوْۤا اَمْوَالَهُمْ اِلٰۤى اَمْوَالِكُمْؕ-اِنَّهٗ كَانَ حُوْبًا كَبِیْرًا“ (النساء:2) ان کے مالوں کو اپنے مالوں کے ساتھ ملا کر نہ کھاؤ بے شک یہ بہت بڑا گناہ ہے۔ فقط
والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔