مکرمی جناب مفتی صاحب السلام علیکم ورحمۃ ا اللہ وبرکاتہ
اگر کوئی شخص اپنے گھر والے یعنی ماں باپ اور بیوی وغیرہ کے حقوق کو ادا نہیں کرتا ہے اور ایک مسجد میں وہ امامت کرتا ہے تو صحیح حدیث سے مطلع فرمائیں کہ ایسے امام کے پیچھے نماز ہوگی یا نہیں؟
الجواب بعون الملك الوهـــاب
ایسا شخص جو ماں باپ یا بیوی کے حقوق ضرور یہ کو پورا نہ کرے انہیں تکلیف دیتا ہے وہ فاسق ہے اور فاسق کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہے۔ قرآن وحدیث میں اس کی بڑی وعید آئی ہے، لہذا شخص مذکور امامت کے لائق نہیں۔
والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔