🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
نکاح

زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟

🔖 SF-553 👤 محدث اعظم پاکستان مولانا محمد سردار احمد چشتی 👁️ 89 29 Oct 2026 ⏱️ 3 منٹ مطالعہ
❓
سؤال

نمبر 1: ایک شخص نے ایک عورت شادی شدہ کو اغوا کر کے اپنے گھر آباد کیا، جس کے بطن سے اولاد ہے جو کہ بغیر نکاح کے ہے اب مذکورہ عورت کا سابقہ شوہر فوت ہو گیا ہے، کیا بعد از عدت سابقہ عورت کا نکاح ہوگا۔ اولاد جو قبل از نکاح پیدا ہوئی ہے، وہ شخص جس نے اغوا کیا ہے، اس کے ترکہ کی وارث ہوگی یا نہیں۔

نمبر 2: جس شخص نے مذکورہ عورت کو اغوا کیا ہے اس جرم کے تحت اس کی کیا تعزیر ہے،

نمبر 3: جو اشخاص مذکور کے باہمی تعلقات میں خوردونوش میں شریک رہے ہیں، ان پر تعزیر کا کیا حکم ہے، مفصل ومدلل تحریر فرما کر مشکور فرماویں تاكيداً عرض خدمت ہے۔ بینوا توجروا۔

✅
جواب

نمبر 1: شادی شده عورت کو اغوا کر کے کوئی آدمی اپنے گھر نا جائز طریقہ سے آباد کر لے تو جو اولاد اس عورت مذکور کے بطن سے ہو گی شرعا یہ اولاد اس اغوا کرنےوالے کی قرار نہیں دی جائے گی، احکام شریعت میں ہے زنا کے پانی کے لئے شرع میں کوئی عزت نہیں تو بچے اولاد زانی نہیں ٹھہرسکتے ، اولاد اس کی قرار نہ پائی، ایک عمده نعمت ہے جسے قرآن عظیم نے لفظ ہبہ سے تعبیر کیا،  یَهَبُ لِمَنْ یَّشَآءُ الذُّكُوْرَۙ (۴۹)  زانی اپنے زنا کے باعث مستحق غضب و سزا ہے، نہ کہ مستحق ہبہ و عطا لہذا ارشاد ہوا،لِلْعَاهِرِ الْحَجَرُ(۱) لہذا صورت مسئولہ میں شریعت کی رو سے وه اولاد جب کہ اغوا کرنے والے کی قرار نہ پائی تو اس عورت کی یہ اولا د اغوا کرنے والے کے ترکہ کی وارث نہ ہوگی ، والله تعالیٰ و رسولہ الا علیٰ اعلم ۔

نمبر 2 : شادی شده عورت کو اغوا کرنے والا شریعت کے خلاف گھر میں آباد کرنے والا مرد اور وه عورت دونوں شرعاً شدید ترین مجرم و گناہگار مستحق نار لائق غضب جبار و قہار ہیں ، ان پر لازم و ضروری ہے کہ فوراً ایک دوسرے سے جدا ہو جائیں، شریعت ایک لحظہ بھی ان کو اکٹھا رہنے کی اجازت نہیں دیتی، حد و تعزیر لگا نا شرعاً حکام کا کام ہے، لیکن اس زمانہ میں یہاں پر حدود شرعیہ لگانے کا کوئی انتظام نہیں ہے، لہذا تعزیر وحد کا جواب میں  لکھنا بے فائده ہے، والله تعالی اعلم۔

نمبر 3:  لوگوں کو چاہئے کہ اس آدمی کوسمجھائیں اور شریعت کے مطابق عورت رکھنے کو کہیں اگر مان جائے تو بہتر ورنہ اس سے میل جول سب تعلقات منقطع کر دیں یہاں  تک کہ وه آدمی اپنے اس فعل بد سے باز آ جائے ، اگر وه بے حیا آدمی اپنے اس فعل بد سے باز نہیں آتا لوگ اس حالت میں بھی اس سے میل جول کر رہے ہیں تو شرعا یہ  لوگ بھی مجرم و گناہگار ہیں، والله تعالی و رسولہ الاعلیٰ اعلم 

(۱) ↩صحيح البخاري - ت البغا – البخاري (٢ ‏/ ٧٢٤)

⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ محدث اعظم
صفحہ118
مفتی محدث اعظم پاکستان مولانا محمد سردار احمد چشتی
نمبر SF-553

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب النكاح
موضوعنکاح
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅