کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسائل ذیل میں :
ایک ضعیفہ نے جیتے جی ہی (اپنی حیات میں) چہلم کا کھانا کر دیا۔ کیا زندگی ہی میں سوئم ، دسواں ، بیسواں اور چہلم کرنا مسنون ہے؟
الجواب بعون الملك الوهــــــــــــــاب
کسی مسلمان کے انتقال کے چالیس دن کے بعد جو کھانا بطور ایصالِ ثواب غربا و مساکین کو کھلایا جاتا ہے اس کو چہلم کہتے ہیں۔ زندگی میں کھلا نا عرفی چہلم نہیں بلکہ صدقہ نافلہ ہے جس کا ثواب حسب نیت ملے گا ۔ فقط
والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔