🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
نماز

اعتجار کی تعریف اور اس کا حکم؟

🔖 SF-447 👤 فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی 👁️ 89 20 Aug 2026 ⏱️ 2 منٹ مطالعہ
المستفتی ظفر اللہ سکریٹری جامع مسجد ایوت محل · تاریخ ۹ ؍ نومبر ۱۹۷۲ء
❓
सवाल

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین ان مسئلے کے جواب میں :
عمامہ سر کے پورے حصہ پر باندھنا چاہیے یا آدھے پر ؟ عمامہ کم از کم کتنے ہاتھ کا ہونا چاہیے؟  جو عمامہ میں سر کا آدھا حصہ کھلا رکھتا ہو محض اندرونی ٹوپی کے اوپر باندھتا ہو، اس کے پیچھے نماز مکروہِ تحریمی ہوگی یا نہیں؟ اور ایسی شکل کو اصطلاحِ شریعت میں کسی نام سے موسوم کرتے ہیں؟

✅
जवाब

الجواب بعون الملك الوهـــاب

سر پر عمامہ اس طرح باندھنا کہ بیچ  کا حصہ کھلا رہے، شریعت کی اصطلاح میں اس کو اعتجار کہتے ہیں اور اعتجارسے نماز مکروہِ تحریمی واجب الاعادہ ہوگی۔ فتاوی عالمگیری میں ہے:”وَيُكْرَهُ الِاعْتِجَارُ وَهُوَ أَنْ يُكَوِّرَ عِمَامَتَهُ وَيَتْرُكَ وَسَطَ رَأْسِهِ مَكْشُوفًا. كَذَا فِي التَّبْيِينِ قَالَ الْإِمَامُ الْوَلْوَالِجِيُّ وَهُوَ يُكْرَهُ خَارِجَ الصَّلَاةِ أَيْضًا. هَكَذَا فِي الْبَحْرِ الرَّائِقِ“(الفتاوى الهندية – محمد أورنك عالم كير، ج : 1، ص 106، باب كراهية الصلاة)  اعتجار مکروہ ہے اور اعتجار یہ ہے کہ عمامہ کو اس طرح لپیٹ لے کہ اس کے بیچ سر کا حصہ کھلا رہے، ایسے ہی تبیین میں ہے۔ اور امام ولوالجی نے فرمایا کہ اعتجار نماز کے علاوہ بھی مکروہ ہے۔ مرقاۃ شرح مشکوۃ میں ہے کہ: ” حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم  کا چھوٹا عمامہ سات ہاتھ کا اور بڑا عمامہ بارہ ہاتھ کا تھا۔“  (مرقاة المفاتيح شرح  مشكاة المصابيح – الملا على القاري ،کتاب اللباس،الباب الثانی،تحت الحدیث: 4340،ج 7، ص 2778۔/بہار شریعت، ج3، ص419، مکتبۃ المدینہ)

والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم

 
کتبہ
محمد عبد الحلیم رضوی اشرفی جامعہ عربیہ اسلامیہ ناگپور
تاریخ  ۱۲ ؍شوال المکرم ۱۳۹۲ھ
⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ حلیمیہ
صفحہ68
مفتی فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی
نمبر SF-447

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب الصلاة
موضوعنماز
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅