کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ۔۔۔۔
بکر جو کہ ہندہ کا نامحرم ہے اپنی بیوی اور بہو کو ہمراہ لیکر حج کرنے جارہا ہے ہندہ کا بھی ارادہ ہے کہ میں بھی انھیں لوگوں کے ساتھ چلی جاؤں ، عمرو اعتراض کرتا ہے کہ تم نامحرم کے ساتھ نہیں جاسکتی لہذ امت جا۔ہندہ کہتی ہے کہ میں بکر کی بیوی اور بہوکے ساتھ جاؤں گی تنہا کر کے ساتھ نہیں۔ توصورتِ حال میں ہندہ فرض حج بیت اللہ شریف ان لوگوں کے ساتھ جا سکتی ہے یا نہیں ۔
عورت کو بغیر شوہر یا محرم کےسفر کرنا حرام ہے۔
حدیث میں ہے: وَلَا تُسَافِرَنَّ امْرَأَةٌ إِلَّا وَمَعَهَا مَحْرَمٌ فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ اكْتُتِبْتُ فِي غَزْوَةِ كَذَا وَكَذَا وَخَرَجَتِ امْرَأَتِي حَاجَّةً قَالَ: اذْهَبْ فَحُجَّ مَعَ امْرَأَتِكَ.»(صحيح البخاري - ط السلطانية – البخاري (٤ / ٥٩)
ارشادفرمایا کہ بغیر محرم عورت سفر نہ کرے ایک شخص نے عرض کی یا رسول اللہ فلاں جنگ میں جانے کے لئے میرا نام لکھا جا چکا ہے اور میری عورت حج کو جانا چاہتی ہے فرمایا کہ اپنی عورت کے ساتھ حج کو چلے جاؤ۔
ہندہ کا یہ عذر کہ میں بکر کے ساتھ نہیں جاتی ہوں بلکہ اسکی بی بی یا بہو کے ساتھ جاتی ہوں، نا مسموع ہے کیونکہ بہرصورت بغیر محرم اس کا سفر ہو گا اور اسی کی حدیث میں ممانعت آئی۔
درمختار میں ہے: (و) مع (زوج أو محرم) (بالغ) (عاقل) (مع) وجوب النفقة لمحرمها (عليها) لامرأة في سفر( الدر المختار شرح تنوير الأبصار وجامع البحار – علاء الدين الحصكفي (١٥٦)
فتاوی عالمگیری میں ہے: (وَمِنْهَا الْمَحْرَمُ لِلْمَرْأَةِ) شَابَّةً كَانَتْ أَوْ عَجُوزًا إذَا كَانَتْ بَيْنَهَا وَبَيْنَ مَكَّةَ مَسِيرَةُ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ هَكَذَا فِي الْمُحِيطِ
(الفتاوى العالمكيرية = الفتاوى الهندية – محمد أورنك عالم كير (١ / ٢١۸)
بالجملہ ہندہ کو اس طرح جانا ناجائز ہے۔ جاتی ہے ثواب کے لئے اور ہر قدم پر گناہ کرتی ہے۔ اس حج سے کیا فائدہ۔ واللہ اعلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔