کیا فرماتے ہیں علماے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں کہ:
ارشاد احمد پر حج فرض ہے۔ اس سال بیوی کو لے کر حج کو جانا چاہتا ہے کیا ارشاد احمد مذکورہ جائیداد ( جس کے حصول میں اس نے اپنے باپ سے بطور مدد کچھ رقم لیا تھا) سے حج کے لیے جاسکتا ہے یا نہیں۔ نیز کیا ارشاد احمد کو والد صاحب سے اجازت بھی لینی پڑے گی اگر والد اجازت نہ دیں تو ارشاد احمد کے لیے کیا حکم ہے؟ دلیل جواب عنایت فرمائیں ۔ بینوا وتوجروا
باسمه تعالى وتقدس
الجواب بعون الملك الوهاب
جب وہ جائیداد ارشاد احمد کی ہے تو اس سے حج کے لیے جانا بھی جائز ہے اور اگر اس کے والد اس کی خدمت کے محتاج ہیں تو ان کی اجازت کے بغیر جانا مکروہ ہے ۔
حضور صدر الشریعہ علامہ امجد علی اعظمی قدس سرہ فرماتے ہیں: حج کو جانے کے لیے جس سے اجازت لینا واجب ہے بغیر اس کی اجازت کے جانا مکروہ ہے۔ مثلاً ماں باپ اگر اس کی خدمت کے محتاج ہوں ۔ (بہار شریعت، ج: 2، ص :7) واللہ تعالیٰ اعلم
الجواب صحيح : محمد قمر عالم قادری
كتبه : محمد اختر حسین قادری
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔