کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین مسئلہ مندرجہ ذیل میں کہ ایسی انجمنِ اسلامی جس کے اندر قادیانی، وہابی، سنی، شیعہ بہر نوع جتنے فِرقِ باطلہ بھی ہوں، سب شریک ہوں، تو ایسی انجمن دینی انجمن کہلانے کی مستحق ہے کہ نہیں؟ اور سنی حنفی لوگ شریک ہوں کہ نہیں؟
مسئلہ: از رانی کھیت، جامع مسجد نینی تال، مرسلہ مولوی قاری جلیل الدین، ١٩ ربیع الثانی ١٣۴٧ھ۔
ایسی انجمن ہرگز دینی انجمن نہیں، نہ اس میں سنیوں کو شرکت جائز ہے۔ بدمذہبوں سے میل جول ناجائز ہے، اور جب شریک ہوں گے تو علاوہ میل جول کے کبھی ان کی تعظیم بھی ہوگی، ان سے تقریر بھی کرائی جائے گی۔
'ردالمحتار' میں ہے: فِي تَقْدِيمِهِ لِلْإِمَامَةِ تَعْظِيمَهُ، وَقَدْ وَجَبَ عَلَيْهِمْ إهَانَتُهُ (رد المحتار، باب الإمامة، ج: 1، ص: 560، مطبعة مصطفى البابي الحلبي، مصر)(1)
قرآن مجید میں ارشاد ہوا: ﴿وَلَا تَرْكَنُوْا إِلَى الَّذِينَ ظَلَمُوْا فَتَمَسَّكُمُ النَّارُ﴾(2)
وقال تعالى: ﴿وَ اِمَّا یُنْسِیَنَّكَ الشَّیْطٰنُ فَلَا تَقْعُدْ بَعْدَ الذِّكْرٰى مَعَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَ﴾ (3) واللہ تعالیٰ اعلم
(2) ↩ترجمہ کنزالایمان: اور ظالموں کی طرف نہ جھکو کہ تمہیں آگ چھوئے گی۔(القرآن، هود، الآية: 113)
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔