(١) تعزیہ بنانا جائز ہے یا نہیں؟
(۲) غیر مقلد، وہابی اور رافضی، ان لوگوں سے عداوت رکھنا جائز ہے یا نہیں؟
(١) تعزیہ بنانا ناجائز ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم
(۲) وہابی، رافضی اور تمام بدمذہبوں سے دور رہنا چاہیے، یہ ایمان کے دشمن ہیں؛ دشمن کو دشمن ہی جاننا چاہیے۔ اللہ عزوجل فرماتا ہے:
﴿وَ اِمَّا یُنْسِیَنَّكَ الشَّیْطٰنُ فَلَا تَقْعُدْ بَعْدَ الذِّكْرٰى مَعَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَ﴾ ترجمہ کنز الایمان: ”(اور اگر) تجھے شیطان بھلا دے تو یاد آنے پر ظالموں کے پاس نہ بیٹھ۔“ (۱)
حدیث میں فرمایا: «فَإِيَّاكُمْ وَإِيَّاهُمْ. لَا يُضِلُّونَكُمْ وَلَا يَفْتِنُونَكُمْ» ترجمہ: ”اپنے کو ان سے دور رکھو اور ان کو اپنے سے دور کرو، کہیں وہ تمہیں گمراہ نہ کر دیں، کہیں وہ تمہیں فتنہ میں نہ ڈال دیں۔“ (۲) واللہ تعالیٰ اعلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔