کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلہ میں کہ ہندو بنیے کے گھر کی بنائی ہوئی شیرینی یعنی مٹھائی سے میلادِ شریف اور نیازِ بزرگانِ دین جائز ہے یا نہیں؟
کفارِ ہنود کی بے احتیاطیاں کون نہیں جانتا، نہ ان کے یہاں نجاسات سے اجتناب ہے، نہ اصولِ طہارت سے واقف ہیں۔ مگر معاملۂ طہارت و نجاست میں مجرد اوہام کا اعتبار نہیں، اصل طہارت ہے؛ جب تک نجاست کا یقین نہ ہو، کسی خاص شے میں حکمِ نجاست نہ ہوگا۔
محررِ مذہب، سیدنا امام محمد رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں: وَبِهِ نَأْخُذُ مَا لَمْ نَعْرِفْ شَيْئًا حَرَامًا بِعَيْنِهِ، وَهُوَ قَوْل أَبِي حَنِيفَةَ رَحِمَهُ الله تَعَالَى—(1) (الموسوعة الفقهية الكويتية – مجموعة من المؤلفين (١٥ / ٧٨)
مگر ان ملچہوں کے یہاں کے کھانے، شیرینی وغیرہ سے جہاں تک ممکن ہو، اجتناب ہی چاہیے۔ خصوصاً مجلسِ میلادِ شریف اور فاتحہ میں ان کے ہاتھ کی بنائی ہوئی مٹھائی سے پرہیز و گریز کرنا چاہیے۔
ہر چیز پر فاتحہ ہو سکتی ہے؛ پلاؤ وغیرہ روٹی گوشت، چاول، ان سب پر فاتحہ ہو سکتی ہے۔ اور اگر میٹھی ہی چیز چاہیں تو بلا تکلف ہر شخص کے یہاں حلوا تیار ہو سکتا ہے، اس پر نیاز دلائیں؛ یا چھوہارا، کھجور اور دیگر پھلوں پر فاتحہ دے کر تقسیم کریں۔ ہندو کے یہاں کی مٹھائی کیوں خریدیں؟ واللہ تعالیٰ اعلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔