کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایک شخص موسوم چھنگے (مسلمان، از قومِ نور باف) نے ایک عورت کو بلا نکاح کیے ہوئے تین برس سے اپنے گھر میں جورو (بیوی) بنا کر رکھا ہے۔ آیا از روئے شرع شریف اس عورت کو بلا نکاح کیے ہوئے رکھنا جائز ہے یا نہیں؟
حرام، حرام، سخت حرام ہے(1)۔ اس پر لازم ہے کہ فوراً عورت سے علیحدہ ہو جائے۔ اگر وہ ایسا نہ کرے تو مسلمان اس سے ملنا جلنا چھوڑ دیں۔ واللہ تعالیٰ اعلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔