علماء دین و شرعِ متین بیچ اس مسئلہ کے کیا فرماتے ہیں کہ: ایک شخص نے لوگوں کو روزہ نماز کے واسطے کہا کہ: تم لوگ نماز روزہ کیوں نہیں رکھتے؟ اگر تم لوگ اس کام کو کرو تو چھوٹے بڑے سب کریں۔اس پر ان لوگوں نے کہا کہ: تم کوئی پارسا ہے یا پرہیزگار ،جو ہم لوگوں کو ہدایت کرتا ہے؟ اس پر اس شخص سے ۱۵ روپے تاوان کا لیا ہے اور الزام یہ لگایا ہے کہ: ”تم نے ہم لوگوں کو گالی دی ہے، یہ اس کا تاوان ہے۔“ اور کچھ لوگ نشہ پیتے ہیں، ان کے لیے کیا حکم ہے؟
جو لوگ نماز و روزہ کے پابند نہیں ہیں، ان پر لازم ہے کہ توبہ کریں اور صوم و صلاۃ کی پوری پابندی کریں؛ کیونکہ نماز و روزہ کے ترک کرنے والے بہت سخت گناہ گار و مستحقِ غضبِ جبار ہیں اور جرمانہ لینا ناجائز ہے، وہ روپے واپس کریں۔ 'بحر الرائق' میں ہے: وَالتَّعْزِيرُ بِالْمَالِ مَنْسُوخٌ (مال لے کر تعزیر / مالی جرمانہ کی سزا دینا منسوخ ہے) (مترجم:طارق القادری مدنی بنارسی )۔
اگر واقعی اس شخص نے گالی دی ہے، تو ان لوگوں سے معافی چاہے، ورنہ حق العبد (بندے کے حقوق) میں گرفتار ہے۔ اور جو لوگ نشہ کا استعمال کرتے ہیں، وہ اسے ترک کریں اور توبہ کریں۔ واللہ تعالیٰ اعلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔