🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
کتاب الحظر و الاباحۃ

معافی چاہنے والے کو معاف نہ کرنے کا حکم

🔖 SF-253 👤 صدرالشریعہ مفتی امجد علی اعظمی 👁️ 212 19 Jul 2026 ⏱️ 2 منٹ مطالعہ
❓
Question

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ میری لڑکی کے نکاح میں کچھ چند سوال آپس میں رد و بدل کے ہوئے، جن میں میرا حقہ پانی پنچایت کر کے بند کر دیا۔ اور چار مہینے تک یہ حکم لگایا کہ تمہاری کچھ نہیں سنی جائے گی۔ پھر میں نے پنچایت کی اور بہت عاجزی سے ان لوگوں کے سامنے یہ کہا کہ: بھائی! میری لڑکی کا معاملہ ہے، میری خطا جا بے جا ہوئی ہے، اس کو واسطہِ خدا اور رسول کے معاف کر دیا جائے۔ ان لوگوں نے یہ کہا کہ: واسطہ خدا اور رسول کا ہمارے دلوں سے پہلے ہی اٹھ گیا ہے۔ لہٰذا چند آدمیوں نے یہ پوچھا کہ: بھائی! یہ کلمہ تو بہت برا کہا۔ انہوں نے جواب دیا کہ: ابھی پنچایت میں بھی ایک شخص نے واسطہ خدا و رسول کا دیا تھا، اس کی بھی نہیں مانی تھی، لہٰذا تمہاری بھی نہیں مانی جائے گی۔ انہی لوگوں میں سے چند آدمیوں نے توبہ کی (اور کہا) کہ: خدا ہم کو معاف کرے، اب ایسی حرکت نہیں کریں گے، نہ ہم ایسے لفظ کے شریک ہیں۔ مگر ان (بقیہ) آدمیوں نے یہی کہا کہ: ہم اسی بات کے قائل ہیں، جو ہم نے چار مہینہ تک تم کو بند کیا ہے، اب ہم چار مہینہ تک اپنے حکم کے قائل ہیں، پیشتر کوئی بات نہیں سنیں گے۔

ان میں چند آدمی امامت کرتے ہیں، آیا ان لوگوں کے پیچھے نماز ہوگی یا نہیں؟ بینوا توجروا

✅
Answer

جس مسلمان کے سامنے اس کا بھائی اپنی خطا کی معافی چاہے تو اس پر لازم ہے کہ خطا معاف کر دے، ورنہ حدیث میں نہ معاف کرنے والے کے بارے میں جو وعید آئی ہے، یہ اس کا مستحق ہے۔ اور اس کلمہ (بُرے بول) سے یہ لوگ توبہ کریں، ورنہ اہلِ برادری ان کا حقہ پانی بند کر دیں اور ان کو امامت سے معزول کر دیں۔ واللہ تعالیٰ اعلم

⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ امجدیہ
جلد4
صفحہ21
مفتی صدرالشریعہ مفتی امجد علی اعظمی
نمبر SF-253

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب العقائد
موضوعکتاب الحظر و الاباحۃ
🏷️ TAGS
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅