🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
کتاب الحظر والاباحۃ

نماز پنج گانہ کے بعد مصافحہ جائز ہے

🔖 SF-233 👤 صدرالشریعہ مفتی امجد علی اعظمی 👁️ 182 09 Jul 2026 ⏱️ 4 منٹ مطالعہ
المستفتی حکیم ابو محمد عبد الرزاق آروی،  امام مسجد ٣٧٣ · از ہوڑہ، محلہ کرسٹان پاڑہ · تاریخ  ٢٧ صفر ١٣٤٣ھ
❓
سوال

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلہ میں کہ بعد نمازِ پنجگانہ علی العموم مقتدی آپس میں مصافحہ کیا کرتے ہیں اور اس کو بھی ضروری خیال کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ روکنے والے سے جھگڑتے ہیں۔ یہ عجیب بات ہے کہ شامل شامل (ساتھ ساتھ) مسجد میں حاضر ہیں، بعد فراغتِ نمازِ جماعت مصافحہ کریں اور پہلے سے نہ کریں، ایسا اعتقاد کیسا ہے؟

✅
جواب

مصافحہ بعد نماز جائز و مباح، بلکہ بہتر ہے۔ متون میں جوازِ مصافحہ کو مطلق رکھا ہے اور بغیر دلیلِ شرعی مطلق کی تقیید (قید لگانا) نہیں ہوتی، لہٰذا یہ حکم، مصافحہ بعد نماز کو بھی شامل ہے۔ اسی وجہ سے صاحبِ 'درِ مختار' نے اطلاقِ متون سے مصافحہ بعد نماز کے جواز پر استدلال کیا، فرماتے ہیں: ​”وإطلاق المصنف تبعا للدرر والكنز والوقاية والنقاية والمجمع والملتقى وغيرها يفيد جوازها مطلقا ولو بعد العصر، وقولهم إنه بدعة: أي مباحة حسنة كما أفاده النووي في أذكاره وغيره في غيره“ (الدر المختار، باب الاستبراء وغيره، ص: 658، دار الكتب العلمية - بيروت)

​ترجمہ: ”مصنف کا اتباعِ درر و کنز و وقایہ و مجمع و ملتقیٰ وغیرہا میں مصافحہ کو مطلقاً ذکر کرنا یہ فائدہ دیتا ہے کہ وہ مطلق جائز ہے، اگرچہ بعد نمازِ عصر کیا جائے؛ اور بعض فقہاء کا 'بدعت' کہنا، اس سے مراد یہ ہے کہ یہ بدعتِ مباحہ و حسنہ ہے جیسا کہ امام نووی نے اپنے 'اذکار' میں اور دوسرے لوگوں نے دوسری کتابوں میں ذکر فرمایا۔“

​'حدیقہ ندیہ' میں ہے: ”بعض المتاخرين من الحنفية صرح بالكراهة في ذلك ادعاء بانه بدعة مع انه داخل في عموم سنة المصافحة مطلقا“

ترجمہ: ”حنفیہ میں سے بعض متاخرین نے اس میں کراہت کی تصریح کی اس ادعا سے کہ وہ بدعت ہے، حالانکہ یہ سنتِ مصافحہ کے عموم میں مطلقاً داخل ہے۔“

​'مجمع البحار' میں ہے: ”هي من البدعة المباحة“ (مصافحہ بدعتِ مباحہ میں سے ہے)۔

صفحہ 1 از 2 اگلا صفحہ ←
⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ امجدیہ
جلد4
صفحہ8
مفتی صدرالشریعہ مفتی امجد علی اعظمی
نمبر SF-233

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
موضوعکتاب الحظر والاباحۃ
🏷️ TAGS
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅