🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
کتاب الحظر و الاباحۃ

تحریک بوائے اسکاؤٹ میں مسلمان کا شریک ہونا کیسا؟

🔖 SF-279 👤 صدرالشریعہ مفتی امجد علی اعظمی 👁️ 89 26 Jul 2026 ⏱️ 11 منٹ مطالعہ
المستفتی   عزیز احمد خان صاحب · از بریلی، شہر کہنہ، محلہ کانکر ٹولہ · تاریخ ٨ ربیع الآخر ١٣٤٣ھ
❓
Sawal

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین مسئلہ ذیل میں کہ دو تحریکوں میں سے (جو ذیل میں درج ہیں)، کس میں مسلمانوں کی شرکت جائز ہے اور کس میں ناجائز ہے؟ اگر ناجائز ہے تو گناہ کی نوعیت کیا ہے، اور نمایندگانِ قوم کے سلسلۂ مخالفت و روک تھام کے کیا فرائض ہیں؟

تحریک بواے اسکاوٹ: یہ تحریک ابتداً مغربی ممالک سے شروع ہوئی۔ اس کا اصل مقصد یہ ہے کہ طلباء میں ورزشی اور اصولِ صحت کا شوق پیدا کیا جائے، اور تھوڑی سی ابتدائی فوجی تعلیم دیگر ان کو چند ایسے ضرور کام سکھائے جائیں جو ان کو آئندہ زندگی میں کارآمد ثابت ہوں اور ان کمزوریوں سے بچایا جائے جو موجودہ تعلیمی نظام کے لوازمات ہیں۔

اس اصول کو مدنظر رکھ کر اس تحریک کے تین وعدے اور دس قانون مندرجہ ذیل ہیں:

اسکاوٹ کے عہد: (۱) از روئے دل عہد کرتا ہوں کہ خدا اور اپنے بادشاہ اور ملک کی خدمت بدن و جان سے بجا لاؤں گا۔

(۲) عوام الناس کی امداد پر کمر بستہ رہوں گا۔

(۳) اسکاوٹ کے قوانین کی پابندی کروں گا۔

آئینِ مذکورہ: (۱) اسکاوٹ کو اپنی عزت پر بھروسہ کرنا چاہیے۔

(۲) اسکاوٹ بادشاہ کا وفادار، افسروں اور والدین کا مطیع و فرماں بردار اور ملکی خیرخواہ ہوتا ہے۔

(۳) اپنے عہد کو مفید ثابت کرنا اور دوسروں کی امداد کرنا اسکاوٹ کا عین فرض ہے۔

(۴) اسکاوٹ ہر شخص کا خیر خواہ اور آپس میں بھائی ہوتا ہے، بلا تصورِ ملت و مذہب (ہر ایک کا بھائی ہے)۔

(۵) اسکاوٹ نہایت مہذب اور خلیق ہوتا ہے۔

(۶) اسکاوٹ جانوروں کو بھی عزیز رکھتا ہے، لیکن شکار و خوراک سے باز نہ آئے گا اور موذی جانوروں کو دفع کرے گا۔

(۷) اسکاوٹ اپنے والدین،پرول لیڈر، اسکاوٹ ماسٹر کے احکام کی برسرِ چشمہ فرماں برداری کرتا ہے۔

(۸) اسکاوٹ ہر حالت میں سدا خوش و خرم اور خندہ پیشانی رہتا ہے۔

(۹) اسکاوٹ کفایت شعار ہوتا ہے۔

(۱۰) اسکاوٹ نہایت صفائی پسند ہوتا ہے۔

اس تحریک نے جن جن ممالک میں ترقی کی، وہاں نہایت بارآور اور نتیجہ خیز ثابت ہوئی، اور یہی وجہ اس کی عام مقبولیت کی ہوئی۔ جب یہ تحریک ہندوستان پہنچی تو اس کو مفید اور کارآمد دیکھ کر اہلِ ہنود نے اس کا خیرمقدم کیا، مگر فوراً اس کی شدھی کرلی اور 'سیوا سمتی بوائے اسکاوٹ' اس کا نام رکھ دیا، اور اس کی آڑ میں 'شدھی' اور 'سنگٹھن' کے مقاصد پورے کرنے کی غرض سے مسلمانوں کو بھی دعوتِ شرکت بہت ذوق و شوق سے دینی شروع کر دی۔

کچھ بھولے بھالے مسلمان شریک بھی ہو گئے۔ پس ان دیگر اصولات کے، اس تحریک کے خاص اصول مندرجہ ذیل قابلِ غور ہیں:

(۱) یہ کہ اس کی تنظیم فوجی نمونہ پر رکھی گئی ہے۔ فوج کا ایک جھنڈا ہوتا ہے، اور سیوا سمتی بوائے اسکاوٹ کا جھنڈا بالکل ہندو عقائد کے موافق بنایا گیا ہے، جس کا نمایاں نشان 'سْتیہ' (سوستیکا) ہے، جس کو مسلمانوں نے اکثر ہندو مکانوں پر بنا ہوا دیکھا ہو گا، جس کی شکل یہ ہے۔ 卐

(۲) ہر اسکاوٹ کو جو اس سیوا سمتی میں شریک ہوگا، اس جھنڈے کے سامنے سرتسلیم خم کرنا ہوگا۔

(۳) یہ کہ اس جھنڈے کو 'آریہ انداز' سے سلام کیا جاتا ہے، یعنی دونوں ہاتھ جوڑ کر ماتھے سے لگا کر گردن کو جھکا کر، بالکل اسی طرح جیسے ہندو اپنے بتوں کو مندروں میں دنڈوت (پرنام) کرتے ہیں۔

(۴) روزانہ تعلیم کے اول و آخر ایک دعا سب مل کر پڑھتے بلکہ گاتے ہیں، جو ٹھیٹھ (خالص) سنسکرت میں ہے، جس میں ہند کی دیوی کی مدح سرائی کی گئی ہے۔ اس دعا کا نام 'وندے ماترم' رکھا گیا ہے، جو عرصہ تک انقلاب پسندوں کا خاص شعار رہا ہے۔

(۵) ہر روز بعد اختتامِ کام بآوازِ بلند ”جے بھارت ماتا کی“ پکاری جاتی ہے۔

(۶) اس کا تمام انتظام ہندی میں رکھا گیا ہے، وعدے، قانون، لیکچر، اسپیچ، ایڈریس، نوٹس، وغیرہ سب ہندی میں ہے، تاکہ اردو زبان کے مقابلہ میں ہندی زیادہ رواج پا جائے۔

(۷) اس تحریک (سیوا سمتی بوائے اسکاوٹ) کی آڑ میں ہندو سنگٹھن کے تمام مقاصد پورے کیے جاتے ہیں۔ اس تحریک کے اصول کے موافق ایک زندہ شخصیت بطورِ نمونہ پیش کی جاتی ہے، جس کو چیف اسکاوٹ کہتے ہیں، اور جس کی تقلید اخلاقیات و سیاسیات و عقائد میں ہر اسکاوٹ پر فرض ہوتی ہے۔

چنانچہ 'سیوا سمتی بوائے اسکاوٹ' تحریک میں ایک بہترین نمونہ اور مثال مسلمانوں کے قدیمی کرم فرما، شدھی کے حامی اور سنگٹھن کے بانی پنڈت مدن موہن مالویہ مقرر کیے گئے ہیں، جن کی پیروی و اتباع ہر اسکاوٹ پر فرض ہے۔

"مایں تفاوت رہ از کجی است تا بکجا!"

امرِ مذکورہ بالا میں شرکت دینا ہر اسکاوٹ کے واسطے، خواہ وہ مسلم ہو یا عیسائی، ضروری قرار دی گئی ہے۔ یہ تحریک اس وقت تمام انگریزی مدرسوں میں نہایت سرعت و سرگرمی کے ساتھ پھیل رہی ہے، اور مسلمانوں کو شریک ہونے کی خاص کوششیں ہو رہی ہیں۔ اس وجہ سے یہ مسئلہ علمائے کرام اور نمایندگانِ قوم کی خاص توجہ کا محتاج ہے۔ بینوا توجروا

✅
Jawab

الحمد لله هداية الحق والصواب

مسلمان کا فرضِ اہم اصولِ اسلام کی پابندی ہے۔ اسی پر ہر فلاح و نجاح، ترقی و عزت موقوف ہے۔ مسلمانوں نے جو کچھ ترقیاں کیں اسلام ہی کے سایۂ عاطفت میں رہ کر کیں، اور جتنا اسلام کا ساتھ چھوڑا اسی قدر پستی میں گرتے گئے۔ قرآنِ مجید کا ارشادِ کریم ہے: ﴿وَأَنْتُمُ الْأَعْلَوْنَ إِنْ كُنْتُمْ مُؤْمِنِينَ﴾ (1) مسلمان اگر اپنی ترقی چاہتے ہیں تو احکامِ اسلام کے پابند ہو جائیں، اور کفار کے پیرو نہ بنیں۔ مسلمان کیوں کر ترقی کر سکتا ہے؟ کافر ہمیشہ یہی چاہے گا کہ مسلمانوں کو فروغ ہو۔ قرآنِ عظیم فرماتا ہے:

﴿یَاْلُوْنَكُمْ خَبَالًا﴾ (ترجمہ کنزالایمان: وہ تمہاری برائی میں گئی نہیں کرتے۔) یعنی وہ تمہیں نقصان پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ ﴿وَدُّوْا مَا عَنِتُّمْ﴾ (آل عمران، الآیة: 118) (ترجمہ کنزالایمان: ان کی آرزو ہے جتنی ایذا تمہیں پہنچے۔) یعنی ان کی دلی آرزو یہ ہے کہ تم مشقت میں پڑو۔

ان تعلیمات کو پسِ پشت ڈال کر فرزندانِ اسلام نے جو مصیبتیں اٹھائیں، پھر اٹھانی پڑیں، وہ دنیا نے دیکھیں؛ مگر لیڈران اب بھی اسی لکیر کو پیٹتے ہیں اور مسلمانوں کو گمراہ کرنے سے باز نہیں آتے۔

بالجملہ جو تحریک اٹھائی جائے، اس میں سب سے پہلے اس امر کا لحاظ ضرور ہے کہ وہ اصولِ اسلام کے مخالف نہ ہو؛ کہ اگرچہ بظاہر اس میں بہت کچھ نفع نظر آتا ہو، مگر جب خلافِ مشروع ہے تو انجام ہمیشہ خراب ہوگا اور بجائے نفع، نقصان ہوگا۔ اسکاوٹ کے عہد میں یہ شرط ضرور ہونی چاہیے کہ جہاں تک اسلام اجازت دے گا (اسی حد تک اطاعت ہوگی)، کہ گناہ میں کسی کی اطاعت نہیں۔

«لَا طَاعَةَ لِلْمَخْلُوقِ فِي مَعْصِيَةِ الْخَالِقِ»

اس کے قوانین کا نمبر 1 قبیح ہے، مسلمان کو خدا ہی پر بھروسہ چاہیئے، نہ کہ اسکاؤٹ کی عزت پر ﴿وَ عَلَى اللّٰهِ فَلْیَتَوَكَّلِ الْمُتَوَكِّلُوْنَ۠﴾ (ابرٰهيم، الآیة : 12) ترجمہ کنزالایمان: اور بھروسہ کرنے والوں کو اللہ ہی پر بھروسہ چاہیے۔ نمبر 2 میں بھی وہی شرط چاہے۔ نمبر 3 میں بلا امتیازِ ملت اخوت قائم کی ہے، حالانکہ اخوت صرف مسلمانوں میں ہوگی، مومن و کافر میں اخوت کیسی؟ قرآنِ عظیم بصیغۂ حصر فرماتا ہے: ﴿إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ إِخْوَةٌ﴾ (الحجرات، الآیة: 10) ترجمہ کنزالایمان: مسلمان مسلمان بھائی ہیں۔ قواعدِ اسکاؤٹ میں ان امور کی ترمیم کی طرف ضرور لحاظ چاہیے کہ یہ باتیں خلافِ شرع ہیں۔ دوسری تحریک 'سیوا سمتی' سے نامزدی کی گئی اس میں مسلمانوں کو شریک ہونا حرام حرام، سخت حرام ہے؛ کہ یہ کفریات و ضلالت پر مشتمل ہے۔

خاص ہندوؤں کی وضع کا جھنڈا کہ یہ ان کے شعار سے ہے یہی پتا دے رہا ہے کہ یہ خاص ہنود کی جماعت ہے، اور ایسی جماعت میں مسلمان کا منسلک ہونا، ہندوؤں کے جھنڈے کے نیچے آنا اور کام کرنا، اور اس کا حامی بننا کب روا ہو سکتا ہے؟ پھر ہندوؤں کی طرح اس کے آگے سر خم کرنا اور ونڈوت کرنا، تشبہ بہنود (ہنود کے ساتھ مشابہت) ہے، اور حدیث میں فرمایا:

«مَنْ تَشَبَّهَ بِقَوْمٍ فَهُوَ مِنْهُمْ» (جس نے کسی قوم کی مشابہت اختیار کی، وہ انہی میں سے ہے)۔

اور سنسکرت زبان میں وہ مدح سرائی اور وہ بھی ہند کی دیوی کی! یہ بھی خاص کفار کا طریقہ ہے، بلکہ کفر ہے۔ اور کچھ بعید نہیں کہ اس میں دیگر الفاظِ کفر بھی ہوں، اور نہ سہی تو یہ دیوی کی مدح سرائی کیا کفر نہیں؟ اور جے بولنا بھی خاص ہندوؤں ہی کا شیوہ ہے، اور وہ بھی بھارت ماتا کی، کہ یہ تو ہندوؤں ہی کی ماتا ہوگی۔

اور سب سے شدید واشد خیانت یہ ہے کہ اس کی آڑ میں ہندو سنگٹھن کے مقاصد پورے کرنا اس کا کام ہے، اور اس کے اہم مقاصد میں ہنود کا باہم اتحاد اور مسلمانوں پر ان کا تسلط اور مسلمانوں کو مرتد بنانے کی کوشش وغیرہ وغیرہ ہے۔ اور چونکہ یہ 'سیوا سمتی' ہندوؤں سے خصوصیت رکھتی ہے (اور) اسلام و مسلمین سے ذرا بھی تعلق منظور نہیں، اس وجہ سے ہندوستان کی موجودہ زبان اردو، جسے ہندوؤں نے مسلمانوں کی زبان سمجھ رکھا ہے، ترک کر دی گئی ہے، اور زبان بھی وہی جاری کرنا چاہتے ہیں جو خالص ہندو زبان ہے۔ اور جب اس کا مقصد پوشیدہ ہندو سنگٹھن کو کامیاب کرنا ہے، تو یہ بالکل کفر کی مشین ہے۔ اور مسلمانوں کو اس میں شریک ہونے کے یہ معنی ہیں کہ کفار کو خاص ان کے مذہب باطل کی ترویج میں اعانت دیتے ہیں۔ قرآنِ کریم تو اعانت علی الاثم کو حرام فرماتا ہے: ﴿وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ﴾ (المائدة، الآیة: 2) ترجمہ کنزالایمان: اور گناہ اور زیادتی پر باہم مدد نہ دو۔ اور بے شک اعانت علی الاثم اثم ہے، یوں ہی اعانت علی الکفر بھی کفر ہے۔

خلاصہ یہ کہ اس کے قوانین از اول تا آخر سراسر باطل اور اسلام کے بالکل مخالف ہیں؛ اب بھی سب کچھ دیکھ کر مسلمانوں کی آنکھیں نہ کھلیں اور نافع و مضر، بلکہ دوست و دشمن میں تمیز نہ کریں، تو سوا اس کے اور کیا کہا جا سکتا ہے کہ ان میں اسلامی احساس نہ رہا، اور اپنے تراشیدہ خیالات کا نام اسلام رکھ لیا ہے۔

ولا حول ولا قوة الا بالله العلي العظيم واللہ سبحانه وتعالى أعلم وعلمه جل مجدہ اتم و احکم

(1) ↩ ترجمہ کنزالایمان: تمہیں غالب آؤ گے اگر ایمان رکھتے ہو۔ (آل عمران، الآیة: 139)

⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ امجدیہ
جلد4
صفحہ28
مفتی صدرالشریعہ مفتی امجد علی اعظمی
نمبر SF-279

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفمتفرقات
موضوعکتاب الحظر و الاباحۃ
🏷️ TAGS
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅