کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلہ میں کہ زید چونکہ وہابیوں کے پیچھے نماز پڑھتا ہے اور میلاد شریف بھی پڑھتا ہے۔ اسی زید نے کہا کہ: ”اذانِ قبر کو ہم نے بریلی میں چند روز سے سنا ہے اور کسی دیگر شہر میں نہیں سنا۔“ اس پر ایک سنی شخص، عمرو نے کہا کہ: ”(اصل کتاب میں مذکور)“ اس پر زید نے عمرو سے کہا کہ تو کافر ہو گیا۔ بعدہٗ حاضرین نے پوچھا کہ: ”تو نے کس کو گالی دی؟“ عمرو نے کہا: ”وہابیوں کو، اس واسطے کہ وہ اذانِ قبر کو جائز نہیں کہتے ہیں۔“
تو دریافت طلب یہ امر ہے کہ عمرو نے جو وہابیوں کو گالی دی، وہ کافر ہوا یا نہیں؟ اور زید نے جو ایک سنی شخص (یعنی عمرو) کو فتویٰ کفر دیا، یہ خود کافر ہوا یا نہیں؟ اگر کافر ہوا تو اس کو تجدیدِ اسلام و تجدیدِ نکاح ضروری ہے یا نہیں؟ (مذکورہ بالا دونوں اشخاص جاہل ہیں، مگر زید قدرے اردو پڑھ لیتا ہے)۔
فحش لفظ زبان سے نکالنا نہ چاہیے۔ وہابیہ تو اللہ و رسول (جل وعلا و صلی اللہ علیہ وسلم) کو گالی دیتے ہیں، اگر مسلمان نے انھیں گالی دی تو کیا برا کیا؟ مگر یہ ضرور ہے کہ فحش لفظ سے بچے۔
اور یہ عجب بات ہے کہ جس نے وہابی کو گالی دی تو وہ زید کے نزدیک کافر ہو گیا، اور جس نے اللہ اور رسول کو گالی دی وہ زید کے نزدیک مسلمان ہے؛ کہ زید ان کے پیچھے، یا ان کو مسلمان جاننے والے کے پیچھے نماز پڑھتا ہے۔ حالانکہ اکابر علمائے حرمین شریفین نے بالاتفاق فرمایا:
”مَنْ شَكَّ فِي عَذَابِهِ وَكُفْرِهِ فَقَدْ كَفَرَ“ یعنی: ”جو ان کے کفر میں شک کرے، وہ بھی کافر ہے۔“
بہرحال! زید پر توبہ فرض ہے اور وہابیہ سے قطع تعلق لازم ہے، ورنہ ایسے شخص سے میلاد شریف پڑھوانا جائز نہیں۔ واللہ تعالیٰ اعلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔