بی بی صغراں بیوه اپنی مرضی کے مطابق اپنی قوم بافنده میں نکاح ثانی کرنا چاہتی ہے، نہ ماں ہے، نہ باپ دو برادر موجود ہیں، برادر اپنی مرضی کے مطابق نکاح کرنا چاہتے ہیں ، صغراں بی بی اپنی مرضی سے نکاح کرنا چاہتی ہے۔ صغراں بی بی کے شوہر کی فوتگی کو عرصہ تقریبا دوڈھائی سال ہو چکا ہے، اس کی عدت گزر چکی ہے۔
بینوا توجروا بالاجر والثواب۔
عاقلہ بالغہ بغیر ولی کی اجازت کے خود اپنا نکاح کفو میں کرے گی تو وه نکاح شرعاً صحیح ہو جائے گا۔
حدیث شریف میں ہے، الأَْیِّمُ أَحَقُّ بِنَفْسِھَا مِنْ وَلِیِّھَا
ھدایہ میں ہے، وَیَنْعَقِدُ نِكَاحُ الْحُرَّةِ الْعَاقِلَةِ الْبَالِغَةِ بِرِضَاها) وَإِنْ لَمْ یَعْقِدْ عَلَیْها وَلِيٌّ بِكْرًا كَانَتْ أَوْ ثَیِّبًا
کنز الدقائق میں ہے نَفَذَ نِكَاحُ حُرَّة مُكَلَّفَةٍ بلا وليّ -
صورت مسئولہ میں مسماة صغراں بی بی جبکہ بیوه ہے، عاقلہ بالغہ ہے اور اس کی عدت وفات بھی گزر چکی ہے، تو وه اپنی مرضی کے مطابق اپنے کفو میں جہاں چاہے شرعاً نکاح کر سکتی ہے، مسماة مذکوره کے بھائی اس کی اجازت کے بغیر اس کا نکاح کسی جگہ نہیں کر سکتے ۔
والله تعالىٰ و رسوله الاعلىٰ اعلم ۔
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔