ذو المجد والكرم مفتی صاحب قبلہ زید مجدكم جامعہ عربیہ ناگپور السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ خیریت سے حضور کی خیریت کا خواہم
گزارش ایں کہ ایک مسئلہ دریافت طلب ہے وہ یہ کہ ایک شخص نے طلاق مغلظہ دے دیا ہے اور عورت نے مہر کا دعوی کیا لیکن کل مہر بیک وقت لینا چاہتی ہے تو کیا عورت کا دعوی صحیح ہے؟ اگر ہے تو جلد جواب عنایت فرمائیں ۔ اور سرخ دینار اور سفید دینار آج کے سکوں سے کتنا وزن کا یا کتنے روپے کا ہوتا ہے؟ جواب دیں۔
الجواب بعون الملك الوهـــاب
اگر عورت مدخول بہا ہے یا اس کے ساتھ خلوت صحیحہ ہو چکی ہے تو عورت کا دعویٰ صحیح ہے وہ پورے مہر کی مستحق ہے اور بیک وقت لینے کی حقدار ہے۔ ہاں اگر شوہر رفتہ رفتہ دینے پر عورت کو راضی کرلے اور عورت راضی بھی ہو جائے تو یہ جانبین کی رضا مندی پر موقوف ہے۔
سرخ دینار ہی مروج ہے سفید نہیں۔ سرخ دینا ر سونے کا ہوتا ہے جس کا وزن ساڑھے چار ماشہ ہے ۔ فقط
والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔