مسئلہ : کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام و علمائے دین درج ذیل مسئلے میں :
دل جان میاں کی عورت شادی شدہ تھی دل جان میاں کو مار پیٹ کر، چھری چاقو دکھا کر زبردستی طلاق لے لیا گیا ہے۔ کیا یہ طلاق جائز ہے یا نا جائز ؟ اس کا بھی جواب تحریر فرمائیں۔
الجواب بعون الملك الوهــــــــــاب
اگر دل جان نے اپنے منہ سے مجبور کرنے پر طلاق دے دی ہے تو طلاق واقع ہو جائے گی ۔ قدوری وغیرہ میں ہے: وطلاق المُكْرَهِ والسَّكران واقعٌ (مختصر القدوري، ص 156، کتاب الطلاق) مجبور اور نشہ میں بے ہوش کی طلاق واقع ہو جاتی ہے۔
والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔