کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ:
لڑکی کی بسم اللہ کس عمر میں کس طریقہ پر کرنا چاہئے؟
بسم اللہ کے لئے شرعا کوئی عمر مقرر نہیں ہے، جب مناسب سمجھیں شروع کرا دیں، اور حضرت خواجہ قطب الدین بختیار کاکی رضی اللہ تعالی عنہ کو جب مکتب میں بٹھایا گیا تھا تو ان کی عمر شریف چار سال چار ماہ چار یوم کی تھی، اس وجہ سے بہت لوگ تبرکاً و اتباعاً اسی عمر میں تسمیہ شروع کراتے ہیں، اگر اس کا خیال کرتے ہوئے اس عمر شریف میں شروع کرائیں جب بھی حرج نہیں۔ والله تعالیٰ اعلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔