🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
نکاح

نکاح میں لڑکی کے نام میں غلطی ہو جائے تو کیا حکم؟

🔖 SF-319 👤 فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی 👁️ 122 01 Aug 2026 ⏱️ 2 منٹ مطالعہ
المستفتی عبدالکریم عفی عنہ · از محلہ قاضی پورہ ، ہمیر پور، یوپی
❓
سؤال

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے میں :

زید کی شادی ایک شخص کے یہاں طے پائی اس کے یہاں اسی دن دو باراتیں آئیں تھیں ۔ جب نکاح ہو چکا تو یہ معلوم ہوا کہ زید کا نکاح اس لڑکی سے ہو گیا ہے جس کو وہ نہیں چاہتا تھا اور نہ ہی اس لڑکی سے زید کا نکاح ہونا طے ہوا تھا۔ اب زید کی اس غلط شادی ہو جانے کی وجہ سے زید پریشان ہے۔ اور وہ اس لڑکی کو طلاق دینا چاہتا ہے۔ کیا وہ طلاق دے سکتا ہے؟ مطلع فرمائیں کرم ہوگا۔

✅
جواب

الجواب بعون الملك الوهــــــــاب

اگر اس لڑکی کا نام اور اس کے والد کا نام ظاہر کیا گیا نیز لڑکی کی صفت بھی بیان کر دی گئی تھی ، کہ وہ بڑی ہے یا چھوٹی ہے یا منجھلی ، غرض اس کی تعیین گواہوں کے سامنے ہو گئی تو نکاح صحیح ہو گیا۔ اب اگر زید کسی وجہ سے اسے رکھنا نہیں چاہتا تو طلاق دے سکتا ہے۔ اور اگر گواہوں کے سامنے لڑکی کی تعیین نہیں کی گئی تو وہ نکاح صحیح نہ ہوا ۔  فتاوی عالمگیری میں ہے :  وَلَوْ كَانَ لِرَجُلٍ بِنْتَانِ كُبْرَى اسْمُهَا عَائِشَةُ وَصُغْرَى اسْمُهَا فَاطِمَةُ وَأَرَادَ أَنْ يُزَوِّجَ الْكُبْرَى وَعَقَدَ بِاسْمِ فَاطِمَةَ يَنْعَقِدُ عَلَى الصُّغْرَى (الفتاوى الهندية، ج 1، ص 270، کتاب النکاح، الباب الاول في تفسيره شرعا و صفته و ركنه و شرطه وحكمه)۔

والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم

کتبہ
محمد عبد الحلیم رضوی اشرفی جامعہ عربیہ اسلامیہ ناگپور
⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ حلیمیہ
صفحہ146
مفتی فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی
نمبر SF-319

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب النكاح
بابباب شروط النكاح وأركانه
موضوعنکاح
🏷️ TAGS
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅