عالی مقام قبلہ مولانا صاحب دام اقبالہ مفتی اعظم مہاراشٹرا ناگپور
کیا بزرگوں کا دست مبارک بوقت مصافحہ چوم سکتے ہیں؟
الجواب بعون الملك الوهــــــاب
بزرگوں کے دست مبارک کو بوسہ دینا جائز ہے۔ تنویر الابصار و در مختار میں ہے: ”وَلَا بَأْسَ بِتَقْبِيلِ يَدِ الرَّجُلِ الْعَالِمِ وَالْمُتَوَرِّعِ عَلَى سَبِيلِ التَّبَرُّكِ“ (الدر المختار، ج: 6، ص : 658، کتاب الحظر و الاباحة، باب الاستبراء وغيره) یعنی کسی عالم یا پرہیزگار کے ہاتھ تبرکا بوسہ دینے میں حرج نہیں۔
والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔