کیا فرماتے ہیں علمائے دین شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص حافظ القرآن ہو اور داڑھی کترا کر ایک یا ایک دو انچ کے برابر رکھتا ہو، اور رمضان شریف کے روزے بھی نہ رکھتا ہو، اور حقہ سگریٹ بازاروں میں پیتا ہو، اس کے پیچھے نماز فرض پڑھنا کیسا ہے، اور نماز تراویح پڑھنا کیسا ہے، بینوا توجروا
قرآنِ پاک حفظ کرنا بہت بڑی بے بہا دولت ایمانی ہے، اور بغیر عذر شرعی رمضان المبارک کے روزے نہ رکھناشرعاً حرام ہے، جو شخص شریعت کی پابندی نہ کرتا ہو ، داڑھی حد شرع سے کم کرتا ہو ، منڈواتا یا ترشواتا ہو اور اس کا عادی ہو اگرچہ حافظِ القرآن ہو اور سنی صحیح العقیده بھی ہوایسے شخص کے پیچھے پنجگانہ نماز پڑھنا یا نمازِ عیدین و جمعہ پڑھنا یا رمضانُ المبارک میں تراویح پڑھنا، نمازِ وتر پڑھنا شر عاً منع ہے، نمازیوں کو لازم ہے کہ ایسے شخص کو امامت کے لئے منتخب کریں جو اہلسنت صحیح العقیده ہو، اور شریعت مطہره کا پابند ہو، والله تعالیٰ و رسولہ الاعلیٰ اعلم۔
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔