کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں :
زید نے ایک عورت سے شادی کی ہے لیکن اس عورت سے کوئی اولاد نہیں ہوئی ۔ اس لیے اولاد کی تمنا میں وہ شخص اپنی اہلیہ کی سگی بہن سے شادی کرے تو بحکم شرع جائز ہے یا نا جائز ؟ اگر ایک شخص کے گھر میں دوسگی بہنیں نکاح میں ہوں تو اس کے لیے شریعت مطہرہ کا کیا حکم عائد ہوگا ؟ پھر اس شخص کے لیے جائز صورت کیا ہونی چاہیے؟ براہ کرم جواب بالتفصیل تحریر فرمائیے۔
الجواب بعون الملك الوهــــــــــاب
دو بہنوں کو ایک ساتھ نکاح میں رکھنا حرام ہے۔ ارشاد ربانی ہے: وَ اَنْ تَجْمَعُوْا بَیْنَ الْاُخْتَیْنِ اور تم پر حرام ہے کہ دو بہنوں کو ایک نکاح میں جمع کرو۔ (النساء: 23) حدیث میں ہے: مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَلَا يَجْمَعَنَّ مَاءَهُ فِي رَحِمِ أُخْتَيْنِ (الهداية، ج 2، ص 288) ترجمہ: جو اللہ اور قیامت پر ایمان رکھتا ہے وہ اپنا پانی (منی) کو دو بہنوں کے رحم میں جمع نہ کرے۔ جواز کی صورت یہ ہے کہ زیدا اپنی بیوی کو طلاق بائن دے اور اس کی عدت گزر جائے یا بیوی کا انتقال ہو جائے تو بیوی کی بہن سے نکاح ہو سکتا ہے۔
والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔