🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
نماز

ایک مشت سے کم داڑھی والے کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا نیز اُسکے پیچھے پڑھی نمازوں کا کیا حکم ہے؟

🔖 SF-117 👤 محدث اعظم پاکستان مولانا محمد سردار احمد چشتی 👁️ 264 21 May 2026 ⏱️ 4 منٹ مطالعہ
❓
Question

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایک پیش امام  داڑھی کم رکھتا ہے، جب اس سے پوچھا گیا کہ داڑھی کتنی  لمبی ہونی چاہئے، تو اس نے جواب دیا کہ لمبی داڑھی تو  سکھوں کی ہوتی ہے، اس وجہ سے اکثر لوگوں نے اس کے  پیچھے نماز پڑھنا چھوڑ دی ہے، اور اس سے داڑھی  بڑھانے کا اصرار کیا گیا لیکن اس نے ایسا کرنے سے انکار  کر دیا ، اس لئے دریافت طلب مسئلہ ہے، داڑھی کی شرعی  حد کتنی ہے، اور امام کی داڑھی کتنی ہونی چاہئے جوشرعی حد سے کم داڑھی رکھے ، اس کے پیچھے نماز ہو  سکتی ہے، یا نہیں، جس نے مذکوره بالا لفظ شارع عام کہا  ہے، اس کے لیے کیا حکم ہے، جو لوگ اس امام کے پیچھے نماز نہیں پڑھتے ان کے لئے کیا حکم ہے۔

✅
Answer

بہار شریعت میں ہے داڑھی بڑھانا سنن انبیاء سابقین سے  ہے، داڑھی منڈانا یا ایک مشت سے کم کرنا حرام ہے، ہاں  اگر ایک مشت سے زائد ہو جائے تو جتنی زیاده ہے اس کو  کٹوا سکتے ہیں،   احکام الملۃ الحقہ میں ہے داڑھی ایک مشت تک بڑھانا اور  رکھنا با تفاق فقہاء واجب اور اس سے زیاده سنت و مستحب تا  وقتیکہ شہرت و انگشت نمائی اور تمسخر تک نوبت نہ  پہنچے، اور قبل مٹھی بھر تر شوانا یا منڈانا بالاتفاق حرام  کسی کے نزدیک جائز نہیں۔ اور فی نفسہ مطلق داڑھی بڑھانا  اور رکھنا سنت موکده متواتره قدیمہ ہے تمام انبیاء علیہم  الصلوٰة والسلام کی احکام شریعت میں ہے، داڑھی منڈوانے  یا کتروانے والا فاسق معلن ہے، اسے امام بنانا گناه ہے،  فرض ہو یا تراویح کسی نماز میں اسے امام بنانا جائز نہیں،  نیز اس میں ہے، نماز بکراہت شدیده تحریمہ مکروه ہے، کہ  انہیں امام بنانا حرام اور ان کے پیچھے نماز پڑھنا گناه اور  جتنی پڑھی ہوں سب کا پھیرنا واجب اور انہیں کے قریب  ہے، فاسق معلن مثلاً داڑھی منڈا، یا خشخاشی رکھنے والا یا  کتروا کر حد شرع سے کم کرنے والا ، 

فتاوی رضویہ میں ہے:  داڑھی ترشوانے والے کو امام بنانا  گناه ہے، اور اسکے پیچھے نماز مکروه تحریمی کہ پڑھنی  گناه اور پھیرنی واجب، ان عبارات کتب فقہاء وعلماء سے معلوم ہوا کہ داڑھی کی لمبائی کم از کم ایک مشت ہے، جو  امام ایک مشت سے کم داڑھی رکھے یا منڈائے ، وه شرعاً  فاسق معلن ہے، اس کو امام بنانا گناه ہے، اس کے پیچھے  نماز پڑھنی گناه اور جتنی نمازیں اس کے پیچھے پڑھی ہیں  ان کا پھیرنا واجب، امام مذکوره کا یہ جملہ کہ لمبی داڑھی تو سکھوں کی ہوتی ہے، بہت سخت جملہ ہے، اس امام پر  ضروری ہے، کہ تو بہ کرے، اور عہد کرے کہ آئینده کبھی  خلاف شرع ایسا جملہ ہرگز نہ کہے گا ، اگر امام مذکوره تو  بہ کرے اور عہد کرے کہ آئینده شریعت کے مطابق کم از کم  ایک مشت لمبی داڑھی ضرور رکھے گا ، تر شوا کر اس  سے کم نہیں کرے گا۔ تو اس کے پیچھے نماز پڑھنا شرعاً  بلا کراہت جائز ہے، جب کہ امام مذکور سنی صحیح العقیده  پابند شرع ہو اور اگر داڑھی ترشوانے سے توبہ نہ کرے بلکہ اپنی اس پرانی عادت پر قائم رہے، تو اس کے پیچھے  نماز پڑھنی گناه اور لوٹانی واجب و ضروری ، اگر چہ وه  امام سنی صحیح العقیده ہو، والله تعالیٰ و رسولہ الاعلیٰ اعلم۔

⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ محدث اعظم
صفحہ62
مفتی محدث اعظم پاکستان مولانا محمد سردار احمد چشتی
نمبر SF-117

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب الصلاة
بابباب الإمامة
فصلفصل في شروط الإمامة
موضوعنماز
🏷️ TAGS
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅