کیا فرماتے ہیں علمائے دین اور مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں کہ زید نے مسجد میں اجتماعی طور پر لوگوں کے سامنے یہ کہا کہ مغرب کی نماز سے قبل یعنی غروب آفتاب کے وقت کوئی دعا وغیرہ مانگنا یا وظیفہ پڑھنا منع ہے، کیوں کہ یہ مکروہ وقت ہوتا ہے۔ یہ صحیح ہے یا غلط؟ جواب تحریر فرمائیں۔
اوقاتِ مکروہ میں دعا مانگنا یا کوئی وظیفہ کرنا جائز ہے۔ صدرُ الشریعہ علامہ مفتی امجد علی صاحب قدس سره فتاویٰ شامی کے حوالہ سے تحریر فرماتے ہیں کہ :
ان اوقات ( مکروہہ ) میں تلاوت قرآن مجید بہتر نہیں۔ بہتر یہ ہے کہ ذکر و درود شریف میں مشغول رہے۔ (بہار شریعت کتاب الصلوة، ج ۳، ص۲۲) ۔اس سے معلوم ہوا کہ زید کا قول غلط اور شریعت پر بہتان ہے۔ وہ تو بہ کرے اور غلط مسائل بتانے سے پرہیز کرے۔ واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب واليه المرجع والمآب
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔