کیا فرماتے ہیں علمائے دین محمدی اس مسئلہ میں کہ ایک جگہ نماز جمعہ میں ہمیشہ امام اپنے برابر ایک صف جماعت کھڑی کرتا ہے۔ اور باوجود ہونے جگہ کے مسجد میں ہمیشہ برابر امام کے دونوں جانبی جانب یعنی دائیں بائیں صف کھڑا کرتا ہے۔ اور وہ اس کو صف اول کہتے ہیں اور سمجھتے ہیں۔ یہ نماز ادا ہوئی یا نہیں اور اگر ہوئی تو کس طرح ہوئی ؟ ۔ بینوا توجروا۔ رقمہ فضل حسین زمیندار
مسئله از موضع کمر یا ضلع پیلی بھیت مرسله فضل حسین ۲۵ شعبان ۱۳۲۳ ھ
صورتِ مسئولہ میں نماز مکروہ تحریمی ، واجب الاعادہ ہے۔ کیونکہ مقتدی جب دو سے زیادہ ہوں تو امام کو آگے بڑھنا واجب ہے اور ترک واجب مکروہ تحریمی ۔ اور جو نماز کہ کراہت تحریمی کے ساتھ ادا کی جائے ، اس کا لوٹانا واجب ہے۔
درمختار میں ہے: وكذا كل صلاة أديت مع كراهة التحريم تجب إعادتها.— (الدر المختار شرح تنوير الأبصار وجامع البحار – علاء الدين الحصكفي (٦٤)
اسی میں ہے :(والزائد) يقف (خلفه) فلو توسط اثنين كره تنزيها وتحريما لو أكثر، وصرح به الهداية والكافي والبداية والتبيين والفتح ومجمع الانهرو المستخلص وابو السعود جتنی نمازیں اس طرح پر پڑھی ہیں ، سب دہرائی جائیں اور اس کے بدلے چار رکعت ظہر ادا کی جائے ۔ والمسئلة في الدر المختار ورد المحتار وغيرهما من معتمدات الاسفار ۔ والله تعالى اعلم وعلمه اتم واحكم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔