🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
امامت

فاسق کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہے

🔖 SF-452 👤 فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی 👁️ 86 20 Aug 2026 ⏱️ 2 منٹ مطالعہ
المستفتی محمد حنیف قریشی
❓
سؤال

کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں :

احمد ہندی سے قرآن پڑھا ہے جس کے لفظ قرأت میں موافق نہیں ہے۔ رکوع بھی ٹھیک سے نہیں کر سکتا اور ایک نمبر کا شاطر ہے، دو پارٹی کرنے میں یکتا ہے۔ تمام سب باتیں جماعت کو معلوم ہونے پر بھی اس کو امام رکھ لیا گیا۔ تا کہ یہ اپنی عادتوں کو سدھارے۔ زبر دستی اس سے ایک غلطی صادر ہوئی جس کی وجہ سے اس کو امامت سے علیحدہ کر دیا گیا فحش کلام بھی بکتا ہے۔ اسی اثنا میں زید مسافرت طے کرتے ہوئے اس مقام پر پہنچا چوں کہ زید حافظ وقاری اور مولوی ہیں لیکن نظر بہت کمزور ہے، سائیڈ سے تقریباً ۱۰، ۵ ہاتھ دور کی چیز میں نظر آتی ہیں ۔ اسی نظر سے استنجا وغیرہ کا خوب اہتمام صفائی سے کرتا ہے۔ ایک ماہ کے لیے زید کو اسی مقام پر امام مقرر کر لیا گیا ۔ احمد نے کچھ نماز تو زید کے پیچھے پڑھی ۔ احمد کو جب امامت سے برطرفی کا نوٹس ملا تو زید پر احمد نے حلف اُٹھایا کہ ان کے پیچھے نماز جائز نہیں۔ حتی کہ احمد جمعہ بھی ترک کرنے لگا اور ہر نماز آج بھی علیحدہ  پڑھتا ہے۔ جماعت میں شریک نہیں ہوتا۔ کیا حقیقت میں زید کی امامت درست نہیں؟ جواب فوراً عنایت فرمائیں ۔ فقط

✅
جواب

الجواب بعون الملك الوهـــاب

احمد اگر مسلمان کے درمیان علانیہ طور پر تفریق ڈالتا اور ایک دوسرے کو لڑاتا ہے، فحش  کلامی کرتا ہے، قرآن پاک صحیح نہیں پڑھتا ہے تو وہ ضرور فاسق ہے۔ اس کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی ہوگی جس کا لوٹانا واجب ہوگا۔ زید کے جو اوصاف بیان کیے گئے اگر واقعی وہ ان خوبیوں کا جامع ہے اور وہ سنی صحیح العقیدہ بھی ہے تو زید ہی امامت کا زیادہ مستحق ہے۔

والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم

کتبہ
محمد عبد الحلیم رضوی اشرفی جامعہ عربیہ اسلامیہ ناگپور
تاریخ ۹ ؍ربیع الاول ۱۳۹۲ھ
⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ حلیمیہ
صفحہ102
مفتی فقیہ اہلِ سنت مفتی عبدالحلیم رضوی اشرفی
نمبر SF-452

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب الصلاة
بابباب الإمامة
موضوعامامت
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅