ایک مسلمان جب کہ وہ مسلمان کے گھر پیدا ہوا ہو، اور اس کی مسلمانی کا ثبوت بھی ہے۔ رشید خان نام تھا لیکن اس کے کچھ کام ایسے غلط تھے، جیسا کہ وہ شراب پیتا تھا، بغیر نکاح ایک غیر قوم کی داشتہ رکھتا تھا اور نماز نہیں پڑھتا تھا۔ وہ آدمی بقضائے الہی فوت کر گیا تو ایسی حالت میں مسلمانوں کے لیے اس کی موت مٹی کرنا اس پر نماز جنازہ پڑھنا کیسا ہے؟ اس کو قبرستان میں دفن کیا جا سکتا ہے یا نہیں؟ یا کہ اس کو ہندو لوگ اس کو نظر آتش کریں۔ یہاں کی جماعت کے منتظمین کہتے ہیں کہ اس کے کارنامے ٹھیک نہیں تھے اس لیے مسلمان اس کی موت مٹی نہیں کریں گے اور نہ ہی قبرستان میں جگہ دی جائے گی۔ یہ کہاں تک درست ہے؟ جواب تحریر فرمائیں۔
الجواب بعون الملك الوهـــاب
رشید احمد اپنی بداعمالی کے سبب کا فرنہیں ہوا بلکہ مسلمان ہی ہے اگر چہ فاسق اور گنہگار تھا اس کے جنازہ کی نماز پڑھنی فرض اور مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کرنا واجب ہے۔ حدیث شریف میں ہے: الصَّلاةُ واجِبةٌ عليكُم معَ كلِّ مُسلِمٍ برًّا كانَ أو فاجِرًا، وإن هو عَمِلَ بالكَبائِرِ (شعب الايمان، ج 11، ص 443/ سنن ابي داود، كتاب الصلاة، باب إمامة البر والفاجر، حدیث 594 ) تم پر ہر مسلمان کے جنازے کی نماز فرض ہے، نیک ہو یا برا اگر چہ اس نے گناہ کبیرہ کیے ہوں ۔ منتظمین جماعت کا ایسا کہنا غلط اور بے بنیاد ہے۔ فقط
والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔