کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں :
ایک مرد ہے جو اپنی عورت کو تین طلاق دے چکا ہے، وہ دوسرے مکان میں رہتی ہے جو تین میل کی دوری پر پڑتا ہے۔ شوہر نے اس کو نکال دیا ہے لیکن وہ لڑکا لے کر کھیتی کراتی ہے ہمارے زمین میں لڑکا بالغ ہے ہمارا کوئی کھانا پینا نہیں ہے اس سے، لیکن اس مرد کو کھانا پینا جائز ہے یا نہیں ، شرعی حکم کیا ہے؟
الجواب بعون الملك الوهـــاب
صورت مسئولہ میں اس کے ہاتھ کا پکا یا ہوا کھانا کھانے میں کوئی حرج نہیں ۔ البتہ اس سے شوہر و بیوی جیسے تعلقات رکھنا جائز نہیں کہ اب وہ اجنبیہ کی طرح ہے۔ فقط
والله اعلم باالصواب و رسوله صلى الله عليه وسلم
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔