🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
حج

حج تمتع کے احرام کے بعد طواف وسعی

🔖 SF-114 👤 مفتی عبدالواجد قادری (مفتی اعظم ہالینڈ) 👁️ 159 19 May 2026 ⏱️ 2 منٹ مطالعہ
❓
سؤال

کیا فرماتے ہیں علما دین اس مسئلہ میں کہ۔۔۔۔

 حج کے موسم میں، میں گھر سے نکلا تو عمرہ کی نیت سے احرام باندھا اور مکہ مکرمہ پہنچ کر میں نے عمرہ کیا اور احرام کھول دیا۔ پھر 8 تاریخ ذی الحجہ کو صبح کے وقت حج کا احرام اپنے ہوٹل ہی میں باندھا اور منیٰ شریف کے لئے روانہ ہوگیا۔ نماز ظہر کی اذان سے پہلے میں منیٰ پہنچ گیا تو میرے دوستوں نے کہا کہ احرام میں داخل ہو جانے کے بعد تمہیں طواف و سعی یا کم از کم طواف کر کے منیٰ آنا چاہئے۔ یہ تم سے غلطی ہوئی ۔ سوال یہ ہے کہ اس غلطی کے ازالہ کے لئے کیا کفارہ یا جرمانہ دیتا ہوگا ؟ واضح فرمائیں۔

المستفتی: اسرائیل نوری، خرونیگن ہالینڈ، واردحال مکہ شریف

✅
جواب

الجواب هو الهادي إلى الصواب

 صورت مسئولہ میں آپ متمتع ہوئے یعنی ایک ہی سفر میں ایک احرام سے  پہلے عمرہ پھر دوسرے احرام سے حج کیا۔ اور متمتع کے لئے احرام کے بعد نہ طواف ہے نہ سعی۔ بلکہ اس کے لئے صرف طوافِ زیارت ہے جو فرض ہے اور اس کی ادائیگی قربانی و حلق کے بعد ہوتی ہے۔ ہاں اگر کسی متمتع نے حج کے احرام میں داخل ہونے کے بعد ایک نفلی طواف اور اس کے ساتھ سعی بھی کر لیا۔ تو طوافِ زیارت (افاضہ) کے بعد اسے سعی کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی ۔

فتاوی شامی میں ہے: ليس على المتمع طواف قدوم متمتع حاجی پر طواف قدوم نہیں ہے۔ 

اور جب آپ سے کوئی غلطی (جنابت)  نہیں ہوئی تو کفارہ( دم، صدقہ، بدنہ) کا بھی سوال نہیں ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم

 

⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ یورپ [FE]
صفحہ341
مفتی مفتی عبدالواجد قادری (مفتی اعظم ہالینڈ)
نمبر SF-114

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب الحج
بابباب المواقيت والإحرام
موضوعحج
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅