اللہ تعالیٰ کی ذات کے لئے اوپر والا بولنا کیسا ہے ؟ اس جملہ سے جہت کا ثبوت ہوتا ہے یا نہیں ؟ اگر کوئی یہ جملہ بول کر بلند وبالا اور برتری کے معنی میں استعمال کرے تو اس کی تاویل مسموع ہوگی یا نہیں؟ بینوا وتوجروا۔
خدا تعالیٰ کی ذات کے لئے اوپر والا بولنا کفر ہے کہ اس لفظ سے اس کے لئے جہت کا ثبوت ہوتا ہے اور اس کی ذات جہت سے پاک ہے جیسا کہ حضرت علامہ سعد الدین تفتازانی رحمۃ اللہ علیہ تحریر فرماتے ہیں: اذا لم یکن فی مكان لم يكن فى جهة لاعلو ولاسفل ولا غيرهما ( شرح عقائد نسفی ص:۳۳) اور حضرت علامہ ابن نجیم مصری رحمۃاللہ علیہ تحریر فرماتے ہیں: یکفر بوصفه تعالى بالفوق او بالتحت اھ تلخيصا (بحرالرائق ، جلد پنجم ص ۱۲۰)
لیکن اگر کوئی شخص یہ جملہ بلندی برتری کے معنی میں استعمال کرے تو قائل پر حکم کفر نہ کریں گے مگر اس قول کو برا ہی کہیں گے اور قائل کو اس سے روکیں گے ۔ وهو سبحانه وتعالى اعلم.
كتبه: جلال الدین احمد الامجدی
۲۵ جمادی الاخری ۱۴۰۰ھ
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔