زید مدرسہ کا مدرس اور مسجد کا امام ہے میلاد پاک صلی اللہ علیہ وسلم پڑھنے کے لئے مدعو کئے گئے دوران تقریر انہوں نے جملہ (اگر آپ لوگ اپنی عبادت سے اللہ تعالیٰ کا پیٹ بھرئے گا تو اللہ تعالیٰ آپ کا پیٹ بھی بھرے گا) استعمال کیا بکر اس میلاد پاک میں موجود تھا انہوں نے اس جملہ پر متنبہ کیا اور کہا کہ آپ نے بہت گندہ جملہ استعمال کیا ہے جس سے تو بہ لازم ہوتی ہے لہذا آپ تو بہ کر لیں۔ اتنا کہنا تھا کہ وہ آپے سے باہر ہو گیا اور تاویل کرنی شروع کر دی کہ ہم پیٹ سے مراد عبادت لیتے ہیں ۔ بکر نے کہا صریح کے اندر تاویل کی گنجائش نہیں ہوتی ۔ آپ تو بہ کر لیں مگر وہ تو بہ کرنے سے انکار کرتے رہے اور اکڑ گئے کہ میرا یہ جملہ صریح صحیح ہے اور درست ہے۔ بکر نے کہا : آپ کے اس جملہ سے پروردگار عالم کا حدوث ثابت ہوتا ہے۔ لہذا دریافت طلب یہ امر ہے کہ فریقین میں سے کون حق پر ہے اور جو باطل پہ ہے منجانب شریعت اس پر کیا حکم وارد ہوتا ہے۔
الجواب اللهم هداية الحق والصواب
زید کا جملہ مذکور کفر ہے اور اس کی یہ تاویل کہ ہم پیٹ بول کر عبادت مراد لیتے ہیں شرعا مطرود و مردود ہے۔ لہذازید پر تو بہ تجدید ایمان لازم و ضروری ہے۔ وهو تعالى ورسوله الاعلٰى اعلم بالصواب.
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔