زید ایک وہابی عالم ہے اور بکر ایک سنی عالم ہے اور وہ دونوں ایک مجلس عام میں مجتمع ہوئے اور ان کے درمیان بحث شروع ہوگئی حضرت آدم علی نبینا علیہ السلام کے گندم خوری کے معاملہ میں تو دوران بحث زید نے کہا کہ آدم علیہ السلام کا گندم کھانا یہ ان کی لغزش ہے تو بکر نے جواب میں کہا کہ نہیں نہیں جناب والا یہ حضرت آدم علیہ السلام کی لغزش نہیں کہی جائے گی اس لئے کہ انبیائے کرام سے لغزش و غلطی کا ہونا محال ہے پھر زید نے اعتراض کیا کہ آخر اس کو کیا کہا جائے تو بکر نے کہا کہ خطائے ایزدی۔ تو زید نے کہا: مولانا بکر صاحب ! سمجھ کر بول رہے ہیں؟ تو بکر نے کہا کہ ہاں میں سمجھتا ہوں اس میں اضافت مقلوبی ہے۔ لہذا حضور والا سے گزارش ہے کہ زید و بکر پر شریعت کے کیا احکام جاری ہوں گے ؟ مدلل و مفصل جواب عنایت فرمائیں۔
حضرت آدم علیہ السلام کے گندم کھانے کو خطائے ایزدی کہنا کفر ہے بکر پر تو بہ و تجدید ایمان لازم ہے۔ بیوی والا ہو تو تجدید نکاح کرے اور مرید ہو تو تجدید بیعت کرے اور لفظ خطائے ایزدی میں اضافت مقلوبی نہیں ہے بلکہ ترکیب وصفی ہے یعنی خطائے موصوف اور ایزدی صفت ہے جیسے کہ عصائے موسوی میں ۔ واللہ اعلم بالصواب۔
⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔