🏠 ہوم 📚 فتاویٰ 📂 موضوعات 👤 مفتیانِ کرام
📚 کتب
ℹ️ تعارف ✦ تعاون کریں ✉️ رابطہ
🔴 تازہ
📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟ 📌 تعزیہ داری ناجائز و بدعت ہے 📌 بد مذہبوں سے دور رہنا چاہیے 📌 جس انجمن کے ارکان بد مذہب ہو اس میں شریک ہونا جائز نہیں 📌 جذامی کے ساتھ کھانا پینا کیسا؟ 📌 کنواری عورت زنا سے حاملہ ہو جائے تو حالت حمل میں نکاح کرنا کیسا؟ 📌 کیا غوث پاک نے امام اعظم کو گمراہ لکھا ہے؟ 📌 ایک بار میں 3 طلاق دینے سے کتنی طلاق پڑتی ہیں 📌 یزید کے متعلق اہل سنت کا کیا مؤقف ہے 📌 حضرت امام حسین کی شان میں پڑھے ہوئے شعر کا حکم 📌 اپنی بیوی کی بھتیجی سے نکاح کرنا کیسا؟ 📌 زنا سے ہوئے بچے کیا زانی کے وارث ہوں گے؟ 📌 کیا کورٹ نکاح فسخ کر سکتا ہے؟
← واپس فتاویٰ
عقائد

انبیائے کرام علیہم السلام گناہ سے معصوم ہے

🔖 SF-541 👤 فقیہِ ملت مفتی جلال الدین احمد امجدی رحمۃُ اللہ علیہ 👁️ 89 24 Oct 2026 ⏱️ 8 منٹ مطالعہ
المستفتی قطب الدین قادری  · از زیتون پوره مومن پورہ بھیونڈی ضلع تھانہ (مہاراشٹر )
❓
सवाल

(۱) زید خود کو عالم دین کہتا ہے اور ایک مسجد کا خطیب و امام بھی ہے۔ اس نے کہا کہ انبیائے کرام سے گناہ کبیرہ کا صدور ہوا ہے اور یہ بات اسلامی معتقدات کے عین مطابق ہے۔

(۲) تاریخ اسلام کی روایات میں ایک بات یہ ملتی ہے کہ کفار مکہ نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جو اذیتیں دیں ان میں آپ پر کوڑا کرکٹ ڈالنا حالت نماز اوجھڑی ڈالنا بھی ثابت ہے مگر زید کہتا ہے کہ یہ سلوک عام مومنین کے ساتھ ہوا ہے۔

(۳) زید کہتا ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم چالیس سال کی عمر میں منصب نبوت پر سرفراز ہوئے ۔ دریافت طلب یہ امر ہے کہ ماقبل نبوت زندگی کیا نبوی زندگی نہ تھی۔ جبکہ اس سلسلے میں ایک حدیث بھی ہے کہ فرمایا رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ میں اس وقت نبی تھا جب حضرت آدم علیہ السلام آب و گل کی منزلیں طے کر رہے تھے۔ براہ کرم ان سوالوں کے جواب قرآن و حدیث و سلف صالحین کے معتقدات کی روشنی میں دیں اور زید کی حیثیت و حکم شرعیہ سے آگاہ فرمائیں اور بیشک اللہ ہی بہترین اجر دینے والا ہے حق واضح کرنے والوں کو ۔

✅
जवाब

 انبیائے کرام علیہم الصلاۃ والسلام سے گناہ کبیرہ کا صدور ہر گز نہیں ہوا کہ وہ سب معصوم ہیں ان سے گناہ کبیرہ کے صدور کو اسلامی معتقدات کے عین مطابق بتانا شریعت مطہرہ پر افتراء اور جھوٹ ہے۔ حضرت امام اعظم ابو حنیفہ اور حضرت ملا علی قاری علیہما الرحمتہ والرضوان تحریر فرماتے ہیں: الانبياء عليهم السلام كلهم منزهون ای معصومون عن الصغائر والكبائر یعنی جملہ انبیائے کرام علیہم الصلاۃ والسلام صغیرہ اور کبیرہ سب گنا ہوں سے منزہ اور معصوم ہیں۔ (شرح فقہ اکبر،ص ۶۸) اور حضرت علامہ سعد الدین تفتازانی رحمۃ اللہ علیہ تحریر فرماتے ہیں: الانبياء معصومون یعنی انبیائے کرام علیہم الصلاۃ والسلام معصوم ہیں ( شرح عقائد نسفی) اور علامہ صدر الشریعہ رحمۃُ اللہ علیہ تحریرفرماتے ہیں: نبی کا معصوم ہونا ضروری ہے اور عصمت انبیاء کے یہ معنی ہیں کہ ان کے لئے حفظ الٰہی کا وعدہ ہےجس کے سبب ان سے صدور گناہ محال ہے۔ انبیاء علیہم السلام شرک و کفر اور ہر ایسے امر سے جو خلق کے لئے باعث نفرت ہو جیسے کِذب و خیانت اور جہل وغیرہ صفات زمیمہ نیز ایسے افعال سے جو وجاہت اور مروت کے خلاف ہیں قبلِ نبوت اور بعدِ نبوت بالا جماع معصوم ہیں اور کبائر سے بھی مطلقاً معصوم ہیں اور حق یہ ہے کہ تعمداًصغائر سے بھی قبل نبوت اور بعد نبوت معصوم ہیں۔ انتہا ملخصا (بہار شریعت حصہ اول ص ۱۴) اور اسی حصہ کے ص ۲۲-۲۳ پر تحریر فرماتے ہیں: انبیائے کرام علیہم الصلاۃ والسلام سے جو لغزشیں واقع ہوئیں ان کا ذکر تلاوت قرآن اور روایت حدیث کے سو احرام اور سخت حرام ہے۔ انتہا بحروفہ، لہذا زید پر علانیہ تو بہ واستغفار کرنا لازم ہے اگر وہ ایسا نہ کرے تو اس کو امامت سے معزول کر دیں اس کے پیچھے نماز ہر گز نہ پڑھیں۔ وھو تعالى اعلم بالصواب.

(۲) کفار مکہ نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو جواز بیتیں پہنچائیں ان میں بحالت نماز جسم اقدس پر اوجھڑی ڈالنا حدیث شریف سے ثابت ہے جیسا کہ بخاری شریف جلد اول ص ۴۵۲ میں ہے: عن عبد الله قال بينا رسول الله صلى الله عليه وسلم ساجد وحوله نأس من قريش من المشركين اذجاء عقبة بن ابي معيط بسلا جزور فقذ فه على ظهر النبي صلى الله عليه وسلم فلم يرفع رأسه حتى جاءت فاطمة فأخذت من ظهره ودعت على من . صنع لك یعنی عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حالت سجدہ میں تھے اور مشرکین قریش ان کے قریب میں تھے کہ عقبہ بن ابو معیط نے اوجھڑی لا کر حضور کی پیٹھ پر ڈال دی تو حضرت بی بی فاطمہ رضی اللہ عنہا آئیں انہوں نے اوجھڑی کو آپ کی پشت مبارک سے ہٹا دیا اور اس کو برا بھلا کہا، اور عام مومنین پر کوڑا کرکٹ ڈالنے کا واقعہ کسی کتاب میں میری نگاہ سے نہیں گزرا۔ وهو اعلم وعليه اتم.

(۳) چالیس (۴۰) سال کی عمر میں منصب نبوت پر سرفراز ہوئے اگر اس کا مطلب یہ ہے تو صحیح ہے کہ چالیس سال کی عمر میں تبلیغ کا حکم ہوا تو حضور نے اعلان نبوت فرمایا اور اگر یہ مطلب ہے کہ چالیس سال کی عمر سے پہلے وہ نبی نہیں تھے اور اس سے پہلے کی زندگی نبوت کی زندگی نہ تھی تو غلط ہے۔ حدیث شریف میں ہے: عن العرباض بن سارية عن رسول الله صلى الله عليه وسلم انه قال انى عبدالله مكتوب خاتم النبيين وان آدم المنجدل في طينته (مشكوة شريف ص ٥١٣).

حضرت شیخ عبدالحق محدث دہلوی بخاری رحمۃُ  اللہ علیہ اس حدیث کے تحت فرماتے ہیں: ” حاصل این معنی آنچہ مشہور ست بر زبانها بلفظ كنت نبيا و آدم بين الماء والطین و در روایی کتبت نبیا از کتابت یعنی نوشتہ شدم من پیغمبر و حال آن که آدم میان آب و گل بود یعنی مخلوق نہ شده بود. این جا می گویند کہ از سبق نبوت آنحضرت چہ مرا دست اگر علم و تقدیر الهی ست نبوت ہمہ انبیاء شامل است و اگر بالفعل است آن خود در دنیا خواهد بود جوابش آنست کہ مراد اظهار نبوت اوست صلی اللہ علیہ و سلم بیش از وجود عنصری ولی در ملائکہ و ارواح چنانکہ وارد شده است کتاب اسم شریف او بر عرش و آسمانها و تصور بہشت و غرفہ ہائے آں و بر سینہ ہائے حور العین و بر گہائے درختان جنت و درخت طوبی و برار وہاوہ چشمہائے فرشتگان و بعضے عرفاء گفتہ اند روح شریف وے صلی اللہ علیہ وسلم نبی بود در عالم ارواح کہ تربیت ارواح می کرد یعنی اس حدیث شریف کے معنی کا حاصل وہ ہے جو كنت نبیا و آدم بین الماء والطین کے لفظ سے لوگوں کے زبانوں پر مشہور ہے اور ایک روایت میں کتبت نبیا ہے یعنی میں اس وقت نبی لکھا گیا جب حضرت آدم علیہ السلام آب و گل کے درمیان تھے۔ یعنی پیدا نہیں کئے گئے تھے۔ اس جگہ ایک سوال پیدا ہوتا ہے کہ حضور کے پہلے نبی ہونے کا کیا مطلب ہے؟ اگر یہ مطلب ہے کہ ان کا نبی ہونا مقدر ہو چکا تھا اور وہ علم الٰہی میں پہلے سے نبی تھے تو ایسی نبوت تو تمام انبیائے کرام کو شامل ہے کہ ہر ایک کا نبی ہونا مقدر ہو چکا تھا اور سب علم الہی میں پہلے ہی سے نبی تھے اور اگر بالفعل نبی ہی مراد ہے تو دنیا ہی میں ہوں گے تو اس اعتراض کا جواب یہ ہے کہ مطلب ملائکہ اور ارواح میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے وجود عنصری سے پہلے ان کی نبوت کا ظاہر کرنا ہے جیسا کہ وارد ہے کہ عرش، ساتوں آسمان ، جنت کے محلات اس کے دریچوں ، حور العین کے سینوں، جنت کے درختوں اور درخت طوبیٰ کے پتوں اور فرشتوں کی آنکھوں اور ان کے ابروؤں پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا اسم شریف لکھا ہوا تھا اور بعض بزرگان دین نے فرمایا کہ حضور کی روح شریف عالم ارواح میں نبی تھی جو ارواح کی تربیت کرتی تھی۔ (اشعۃ اللمعات جلد چہارم ص ۴۷۴) اور حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے حدیث مروی ہے کہ قالوا يا رسول الله متى وجبت لك النبوة (اى ثبت - مرقاة ) قال و الدم بين الروح والجسد ، یعنی صحابہ کرام نے عرض کیا : یا رسول اللہ ! آپ کے لیے نبوت کب ثابت ہوئی تو حضور نے فرمایا آدم علیہ السلام جب روح اور جسم کے درمیان تھے۔ (مشکوۃ) ثابت ہوا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم حضرت آدم علیہ السلام کے پیدا ہونے سے پہلے ہی نبی تھے اور ان کے نبی ہونے کو خدا تعالٰی نے عرش اعظم وغیرہ پر ان کا نام لکھ کر پہلے ہی ظاہر فرما دیا تھا۔ یہ تینوں سوال اگر ایک ہی شخص کے بارے میں ہیں تو وہ جاہل نہیں تو گمراہ ہے اور گمراہ نہیں تو جاہل ہے۔ واللہ تعالی اعلم بالصواب۔

کتبہ
جلال الدین احمد الامجدی
تاریخ 7/ربیع الاول 1400ھ
⚠️
اگر اس فتویٰ میں کوئی شرعی یا فنی غلطی نظر آئے تو براہِ کرم فوراً مطلع فرمائیں۔ ایڈمن ریویو کے بعد اصلاح کر دی جائے گی۔

📚 حوالہ

REFERENCE ▼
کتاب فتاویٰ فیض الرسول
جلد1
صفحہ54
مفتی فقیہِ ملت مفتی جلال الدین احمد امجدی رحمۃُ اللہ علیہ
نمبر SF-541

🔬 تحقیقی رہنما

RESEARCH GUIDE ▼
تصنیفكتاب العقائد
بابباب النبوة والرسالة
فصلفصل في أحكام النبوة
موضوععقائد
🏷️ TAGS
واٹس ایپ

⚠️ نوٹ: شیئر کارڈ میں اردو کے علاوہ دوسری زبان میں تصویر صحیح نہیں آتی، براہِ کرم پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کیجئے۔

📬
ہر جمعہ علمی نیوزلیٹر پائیں!
فتاویٰ، مضامین — بالکل مفت
سنّی فتویٰ
سنّی فتویٰ — ہوم اسکرین پر لگائیں
آف لائن بھی پڑھیں • تیز رفتار • مفت
📲 سنّی فتویٰ ہوم اسکرین پر لگائیں
۱ نیچے Safari کا Share بٹن دبائیں ⬆️
۲ "Add to Home Screen" پر tap کریں ➕
۳ "Add" دبائیں — بس ہو گیا! ✅